اسلام آباد(ویب ڈیسک ) قومی احتساب بیورو (نیب) نے قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ( ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب سے جلاوطنی کے دوران لندن میں خریدے گئے فلیٹس کی تفصیلات جاری کر دی ہیں. نیب کی جانب سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق شہباز شریف نے جلا وطنی کے دوران برطانیہ میں 13
لاکھ 31 ہزار 7 پاﺅنڈز میں 4 فلیٹس خریدے اور انہوں نے کاروباری شخصیت، بارکلے بینک، بھتیجی عاصمہ ڈار سمیت دیگر سے قرض لیا.احتساب بیورو کی جانب سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق لندن میں فلیٹ2005 میں 2 لاکھ 35 ہزار پاﺅنڈ میں خریدا گیا، فلیٹ کے لیے 75 ہزار پاﺅنڈ کاروباری شخصیت اور ایک لاکھ 60 ہزار بارکلے بینک سے قرض لیا گیا دستاویز کے مطابق 2007 میں دوسرا فلیٹ لندن میں ایک لاکھ 60 ہزار پاﺅنڈ میں خریدا گیا، فلیٹ کے لیے 16 ہزار 75 پاﺅنڈ کاروباری شخصیت اور ایک لاکھ 43 ہزار پاﺅنڈ بارکلے بینک سے قرض لیا گیا.نیب دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ 2007 میں تیسرا فلیٹ 6 لاکھ 50 ہزار پاﺅنڈ میں خریدا گیا جس کے لیے کاروباری شخصیت سے 40 ہزار پاﺅنڈ اور بارکلے بینک سے 5 لاکھ 47 ہزار 114 پاﺅنڈ قرض لیا گیا شہباز شریف نے جلاوطنی کے دوران 2009 میں لندن میں چوتھا فلیٹ 2 لاکھ 86 ہزارپاﺅنڈ میں خریدا جس کے لیے کے لیے کاروباری شخصیت نے 2 لاکھ 30 ہزار 607 پاﺅنڈ قرض دیا.