in

حماد اظہر تو عارضی نکلے ! وزارتِ خزانے دراصل کس کے حوالے کی جارہی ہے؟ عمران خان کا ایک اور بڑا فیصلہ سامنے آگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ذرائع کے مطابق حکومت نے معروف معاشی ماہر شوکت ترین کو وفاقی وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے، ان کی اس اہم عہدے پر تعیناتی جلد ہوگی۔دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حماد اظہر کو عارضی طور پر وزیر خزانہ لگایا گیا ہے۔ شوکت ترین

پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بھی اس عہدے پر فائز رہے تھے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت 29 مارچ کو ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کیساتھ ساتھ عبدالحفیظ شیخ کو بھی وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔اس کے بعد اس عہدے پر پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان رکن اسمبلی حماد اظہر کو تعینات کیا گیا، انہوں نے گزشتہ روز ہی اپنی وزارت کے عہدے کا حلف اٹھایا انہوں نے آج ایک اہم اجلاس کی صدارت بھی کی تھی۔یہاں پر یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ اس وقت حماد اظہر کے پاس وزارت صنعت وپیداوار کا عہدہ بھی موجود ہے۔ بطور وزیر خزانہ تعیناتی پر انہوں نے ایک ٹویٹ کے ذریعے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اس اہم عہدے پر تین تعیناتیاں کر چکی ہے۔ یہ عہدہ سب سے پہلے اسد عمر کے حصے میں آٰیا تھا، اس کے بعد انھیں ہٹا کر عبدالحفیظ شیخ کو یہ ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔ اس کے بعد یہ قرعہ نوجوان وفاقی وزیر حماد اظہر کے نام نکلا تھا اور اب خبریں ہیں کہ انھیں بھی ہٹا کر اس عہدے پر شوکت ترین کو لایا جا رہا ہے۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حکومت کی جانب سے لائنسس کی شرط ختم

ابابیل اپنا گھونسلہ ہمیشہ کنویں میں کیوں بناتی ہے؟ ایسی حیران کن وجہ جو آپ کی زندگی بدل دے گی‎