in

حکومتی سطح پرجہیز کے خاتمے کیلئے کام شروع! جہیز طلب اور نمائش کرنیوالوں کو سزا دینا لازمی قرار

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ جہیز کے خاتمے کابل جب ایکٹ کی صورت اختیار کرے گا تو سزا دینا لازم ہوگا۔ جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہیز کی نوعیت دکھاوا یا نمائش نہیں ہونا چاہیے۔

شریعت میں نمائش اور دکھاوے کو ناپسندیدہ قرار دیا گیا ہے۔جہیزکی ممانعت سے متعلق نصابوں میں شعور بیدار کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت مذہبی امور کی طرف سے جہیزخاتمے سے متعلق کام ہو رہا ہے۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے معاشرے میں جہیز کی بڑھتی مانگ کو روکنے اور دلہن کو تحفظ دینے کے لئے امتناع جہیز ایکٹ 1976 میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔جہیز اور دلہن کے تحائف کے امتناع کے ترمیمی بل 2020 کے تحت وزارت مذہبی امور نے دولہا کی جانب سے جہیز کے مطالبے اور نمائش پر پابندی کی سفارش کی ہے۔بل کے تحت جہیز اور دلہن کو دیے جانے والے تحائف کی قیمت 4تولے سونا سے زائد نہیں ہو گی۔ اس پابندی کو یقینی بنانے کے لئے ایکٹ کے سیکشن 3میں ترمیم کی جائے گی۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ماہ کی مُہلت دے دی گئی! حکومت کا سوشل میڈیا کمپنیوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ 6

نہ کہانی نہ فلمی سین : 16 سالہ خوبصورت ترین دوشیزہ کو ایک دن کے لیے وزیراعظم بنا دیا گیا ، یہ واقعہ کس ملک میں پیش آیا ؟ نقلی جمہوریت کے ڈسے پاکستانی عوام کے کام کی خبر