in

حکومت لڑکھڑا کر رہ گئی، تحریک انصاف کے اہم وزیر نے استعفیٰ دیدیا

حکومت لڑکھڑا کر رہ گئی، تحریک انصاف کے اہم وزیر نے استعفیٰ دیدیا

کوئٹہ(نیوز ڈیسک) بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے اپنی وزارت سے استعفی دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا ضمیر اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ وزیراعلیٰ جام کمال خان کی کابینہ اور حکومت کا مزید حصہ رہوں ، مجھے یا میرے خاندان کو کچھ ہوا تو اسکی ذمہ داری وزیراعلیٰ جام کمال خان پر عائد ہوگی، ہم اس دھرتی میں پیدا ہوئے اور موت برحق ہے، ہمیں کوئی ڈرائے نہیں، منتخب ہوا تو ٹھیک ہے، نہیں ہوئے تب بھی یہیں رہیں گے ، مفادات کی خاطر اپنی غیرت نہیں بیچیں گے ، تاریخ گواہ رہے گی کہ جب صوبے کی بربادی ہورہی تھی تو میں اسکا حصہ نہیں بنا ،حکومت کے اچھے کاموں میں ساتھ جبکہ غلط کاموں کے سامنے کھڑا ہونگا، ایوان سے نکل کر اپنا استعفیٰ گورنر کو بھیج دونگا، مجھے جام کمال خان کی حکومت یا انکی کابینہ کی ضرورت نہیں ہے ۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایک ایسا سچا واقعہ جو آپ کا ایمان تازہ کر دے گا

پاکستان میں ایک بوڑھے باپ کا آنکھوں دیکھا احوال