in

حکومت پاکستان کا شاندار اقدام ! ہر شہری کو ہر سال 7لاکھ 20ہزار روپے ملا کریں گے ، طریقہ کا ر ہر پاکستانی جان لے

لاہور (نیوز ڈیسک )حکومت پاکستان کا شاندار اقدام ! ہر شہری کو ہر سال 7لاکھ 20ہزار روپے ملا کریں گے ، طریقہ کا ر ہر پاکستانی جان لے۔۔۔  پنجاب میں ہر شہری کو سالانہ 7 لاکھ 20 ہزار روپے کی ہیلتھ انشورنش ملے گی جس کی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت یونیورسل ہیلتھ کوریج سے متعلق اجلاس ہوا۔ اس موقع پر وزیرصحت یاسمین راشد، چیف سیکرٹری اور پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ نے شرکت کی۔ اسی دوران پنجاب کے ہر شہری کو ہیلتھ کوریج فراہم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب میں اگلے سال کے آخر تک یونیورسل ہیلتھ کوریج فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ہر شہری کو7 لاکھ 20 ہزار سالانہ ہیلتھ انشورنس ملے گی، پہلے مرحلے میں 2 اضلاع میں ہیلتھ کوریج فراہم کی جائے گی۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ انصاف صحت کارڈ ہر شہری تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاج کی سہولت ہر شہری کا بنیادی حق اور حکومت کا فرض ہے۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 2021ء کے آخر تک تمام اضلاع میں ہیلتھ کوریج شروع ہو جائے گی، آئندہ ماہ پہلے 2 اضلاع سے آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق کیا گیا۔ پنجاب حکومت کے اس فیصلے کو شہریوں کی جانب سے بھی خوب سراہا گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے عوام کو صحت کے شعبے میں اس حد تک ریلیف دینے کا اعلان کیا جو کہ خوش آئند ہے۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وائرس کا خوف اب ختم ۔۔۔۔پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری

خود کبھی کونسلر کا الیکشن نہیں لڑا، اسکے کہنے پر ہم کیوں استعفے دیں؟‘‘ (ن)لیگ میں مریم نواز کے خلاف آواز بُلند