in

حکومت کا بڑا فیصلہ، اسکول 3 فروری تک بند کر دیئے گئے

حکومت کا بڑا فیصلہ، اسکول 3 فروری تک بند کر دیئے گئے

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) کرونا کے وار میں تیزی ، مزید چھ سکول اور 3 کالجز سیل کر دیے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں کورونا کے وار جاری، مزید چھ سکولوں اور تین کالجز کو مثبت کیسز سامنے آنے پر 3 فروری

تک بند کر دیا گیا۔نجی ٹی وی دنیا کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے ایک نجی اور آٹھ سرکاری تعلیمی اداروں کے سٹوڈنٹس، اساتذہ اور سٹاف میں کورونا وائرس

کی تشخیص ہوئی ہے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق 3 فروری تک بند کیئے جانے والے سکولوں میں گورنمنٹ کمپری ہینسیو گرلز ہائر سیکنڈری سکول ڈھوک کشمیریاں، گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول نمبر ون جھنگی محلہ،

گورنمنٹ ہائی سکول رتہ امرال، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نمبر ون باغ سرداراں، گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول کری ڈورال گوجر خان اور بیکن ہاوس اسکول سسٹم ٹیپو روڈ جبکہ کالجز میں گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین ڈھوک رتہ، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین ڈھوک سیداں اور گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین موہن پورہ شامل ہیں۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت اجلاس، سکولوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ۔۔