in

حکومت گرانے کی تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں! آصف زردی پی ڈی ایم قیادت سے ناراض ہوگئے، وجہ کیا بنی؟

لاہور (ویب ڈیسک ) معروف صحافی مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ اس وقت آصف زرداری پی ڈی ایم سے ناراض ہیں۔تفصیلات کے مطابق اپنے وی لاگ میں مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری کی جب ملاقات ہوئی تو سابق صدر نے اظہار ناراضگی کیا، کیونکہ

آصف زرداری کا یہ ماننا ہے کہ جلسے جلوسوں سے کچھ نہیں ہونے والا، اپوزیشن کی یہ خوشی وقتی ہے، ہمیں آگے بڑھ کر کچھ سوچنا ہوگا۔ مبشر لقمان کا یہ کہنا تھا کہ اس وقت اپوزیشن کے پاس صرف دو ہی راستے ہیں، ایک تو وہ اسمبلیوں سے مستعفی ہوجائیں لیکن وہ اسیا کرنا بھی نہیں چاہتے، سب ہی جانتے ہیں دوبارہ منتخب ہونے کے لیے پیسہ پانی کی طرح بہانا پڑتا ہے، بار بار ایک ہی حلقے سے الیکشن جیتنا کسی بھی سیاستدان کے لیے صرف ایک برا خواب ہی ہوتا ہے اس لیے اس آپشن پر غور کرنا یا سوچنا ذرا مشکل ہے۔ مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اس وقت پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے کیونکہ انہوں نے اگر سندھ کو چھوڑ دیا تو انکی کارکردگی اتنی اچھی نہیں ہے کہ سندھ کی عوام انہیں پھر موقع دے صرف نواز شریف اور فضل الرحمان کی خواہش ہے کہ اسمبلیوں سے مستعفی ہوجائیں۔ مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ دوسرا راستہ یہ بھی ہے کہ اپوزیشن ایک لانگ مارچ کرے ، لیکن اس میں بھی مسئلہ یہ ہے کہ جیسا دھرنا عمران خان یا طاہر القادری دے چکے ہیں اپوزیشن کے بس کی بات نہیں کہ ایسا دھرنا یا لانگ مارچ کریں کیونکہ عمران خان اور طاہر القادری اتنے دن دھرنا دے کر بھی حکومت گرانے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

1983 میں ہالینڈ کی حکومت نے میرے اوپر ایک کیس کر دیا تھا ، اس کیس سے میری کس نے اور کیسے جان چھڑائی ؟ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنی یادوں کی ڈائری قوم کے سامنے رکھ دی

بریکنگ نیوز: بجلی کی فی یونٹ قیمتوں کے حوالے سے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی