in

حیران کن انکشاف : جس محمود چوہدری سے بختاور بھٹو کی منگنی ہونیوالی ہے اس کی عمر دراصل کتنی ہے ؟ حیران کن تفصیلات منظر عام پر

لاہور (ویب ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کی منگنی سے متعلق پیپلز پارٹی کی جانب سے اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔بختاور بھٹو کی منگنی سے متعلق پیپلز پارٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ

بختاور بھٹو کی منگنی 27 نومبر کو محمود چوہدری سے ہو گی ، محمود چوہدری یونس چوہدری اور ثریا چوہدری کے پانچ بچوں میں سب سے چھوٹے بیٹے ہیں۔یونس چوہدری 1973 میں متحدہ عرب امارات آئےتھے جبکہ اُن کا تعلق لاہور سے ہے۔ یونس چوہدری بہت محنت کے بعد تعمیرات اور ٹرانسپورٹ کے شعبے سے وابستہ ہوئے ۔یونس چوہدری کے سب سے چھوٹے بیٹے محمود چوہدری 27 جولائی 1988 کو ابو ظہبی میں پیدا ہوئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم ابوظہبی اور اعلیٰ تعلیم برطانیہ سے حاصل کی ۔محمود چوہدری اپنے والد کے کنسٹریکشن کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔جب کے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ بختاور کا سسرال قادیانی ہے جس کی پیپلز پارٹی نے سختی سے تردید کی ہے۔ آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے فون پر گفتگو کی اور ان کے قادیانی ہونے کی تردید کی اور کہا کہ وہ پکے مسلمان ہیں۔ واضح رہے کہ تین روز قبل بلاول ہاؤس کراچی سے بختاور بھٹو کی منگنی کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا تھا، جس میں آصف زرداری نے بختاور بھٹو کی منگنی کا اعلان کیا تھا۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب 27 نومبر کو کراچی میں ہو گی۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کئی روز کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ۔۔۔ روپے کے مقابلے میں قدر اچانک کتنی ہوگئی ؟تازہ ترین خبر

عام سی چیز سے کُلی کرنے سے وائرس صرف 30 سیکنڈ میں ختم ہونے کا انکشاف ۔۔۔ دل خوش کردینے والی تحقیق