in

خاتون کے باورچی خانے سے ملنے والے گمشدہ تصویر چار ارب روپے میں فروخت ہو گئی

ویب نیوز آن لائن ! فرانس سے تعلق رکھنے والی ا یک بوڑھی خاتون کے باورچی خانے سے ملنے والی 13 صدی کی  ایک تصویر نیلامی میں 26.8 ملین ڈالر یا تقریباً 4 ارب 15 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی ہے ۔ دس ضرب آٹھ انچ کی اس تصویر Christ Mocked by Florentine کو اطالوی

مصور چیمابوئی عرف چینی ڈی پیپو نے بنایا تھا۔ ماہرین نے اس تصویر کے اصل ہونے کی تصدیق کی ہے۔ خاتون نے یہ تصویر اپنے باورچی خانے میں لگائی ہوئی تھی۔ اس سال کے شروع میں انہوں نے اس کی قیمت لگوانے کا فیصلہ کیا تھا۔فن کے ماہر جیروم مونٹکوئیکوئل کا کہنا ہے کہ انہیں یہ تصویر دیکھتے ہی معلوم ہوگیا تھا کہ یہ تصویر اطالوی مصور چیمابوئی کی تخلیق ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چیمابوئی بابائے مصوری ہیں، اس لیے وہ ان کے کام کو اچھی پہنچانتے ہیں۔ نیلامی میں یہ تصویر اندازے سے چار گنا زیادہ قیمت یعنی 26.8 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی۔
جیروم نے بتایا کہ چیمابوئی کی دنیا میں صرف 11 تصویریں ہیں۔ وہ بہت نایاب ہیں۔ دوسری جانب بھارتی اداکارہ انوشکا شرما اپنی شادی کے بعد سے آئے روز خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ آج کل وہ فلم انڈسٹری سے غائب ہیں کیونکہ آنے والے سال میں ان کے یہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ انوشکا اپنی مختلف نجی سرگرمیاں انسٹاگرام پر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔دورانِ حمل انوشکا ہر کھانا بہت شوق سے پیٹ بھر کر کھا رہی ہیں جن میں خاص طور پر شکرقندی، جو کا آٹا ، ہرے پتوں کی تمام سبزیاں، مچھلی، دودھ دہی اور دیگر ڈیری پراڈکٹس، دالیں، اناج اور بیریوں کو خوب استعمال کر رہی ہیں تاکہ وہ خود بھی صحت مند رہیں۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اس پودے کی وجہ سے آپ کو سر میں درد،آنکھ کی سوزش اور سانس کی تکالیف سے بھی نجات ملے گی

معاشرے کے بڑے چور آزاد مگر پرانے کپڑے بیچ کر رزق حلال کمانے والے بچے کی ریڑھی بلدیہ والے اٹھا کر لے گئے ، بچہ روتا رہا ، بلکتا رہا ، ویڈیو دیکھیں