in

خان بابا کو دلہن کی تلاش وزن سے لڑکی کی ہلاکت کا خدشہ ، جانتے ہیں پاکستانی ویٹ لفٹر نے لڑکی کیلئے کیا شرط رکھ دی

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستانی ہیوی ویٹ لفٹر445کلو وزنی خان بابا کی شادی کیلئے خوبرو حسینہ لڑکی تلاش جاری ہے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان ہیوی ویٹ لفٹر خان بابا جن کا وزن 445 کلو ہے اور وہ پاکستان کے سب سے بڑے شہرت کے  حامل ہیوی ویٹ ہیں اُنہوں نے اپنی شادی کی خواہش کا اظہار

کیا ہے۔ کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ میری ہونے والی اہلیہ کا وزن کم سے کم 101کلو ہونا چاہیے تا کہ خاتون کی جان کسی خطرے میں نہ پڑے خان بابا سے متعلق یہ بات مشہور ہے کہ وہ اب تک 300سے زائد خواتین کو صرف ان کیوزن کی کمی کی وجہ سے رد کر چکے ہیں ۔ چھ فٹ 6انچ قد رکھنے والے خان بابا نے بتایا ہے کہ میرے گھرآنے والی خاتون کو 10ہزار کیلریز کا روزانہ کھانا بنانا پڑے گا جس میں ہر صبح 36انڈے بھی شامل ہونگے ، خاتون کا کم سے کم قد 6فٹ اور 4انچ ہونا لازمی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میرے گھر والے میری شادی کرانا چاہتے ہیںتاکہ وہ اپنے پوتے پوتیوں کیساتھ کھیل سکیں ۔ جبکہ میری مرضی کے مطابق خاتون نہ ملنے پر ابھی تک کنوارہ ہوں ۔ واضح رہے خان بابا مردان کا رہائشی ہے.پاکستانی ویٹ لفٹر خان بابا کو ایک انتہائی طاقتور ویٹ لفٹر سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے بھارتی گریٹ کالی کو کھلا چیلنج بھی کیا ہوا کہ وہ ان سے مقابلہ کرے جبکہ گریٹ کالی نے خان بابا کی تعریف کرتے ہوئے مقابلہ کی کوئی رضامندی کا اظہار نہیں کیا ۔ پاکستانی ویٹ لفٹر خان بابا کو ایک انتہائی طاقتور ویٹ لفٹر سمجھا جاتا ہےاور آئے دن سوشل میڈیا پر بھی زیر بحث رہتے ہیں۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سب سے آسان ترین نوکری۔۔تنخواہ تین لاکھ روپے ۔ پنشن بھی ملے گی ۔۔۔۔ جلد سے اپلائی کریں کہیں دیر نہ ہو جائے

ایئرکنڈیشنر کی چھٹی، پاکستانیوں کیلئےبڑی خبر گھر کو ٹھنڈا رکھنے والا انتہائی سفید روغن تیار