in

خان نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا ۔۔۔ !!!تحریک انصاف حکومت نے برآمدات کا 10 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی برآمدات نے رواں ماہ دو ارب ڈالر کا ٹارگٹ حاصل کر لیا ، رواں ماہ پاکستان کی برآمدات دو ارب 15 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہیں ۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے بتایا ہے کہ رواں سال نومبر میں برآمدات دس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ


گئی ہیں اور دو ارب 15 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہیں ۔ 2018 میں اسی عرصے کے دوران برآمدات ایک ارب 83 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز ، نومبر2017 میں برآمدات کا حجم ایک ارب 96 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز اور نومبر 2016 میں برآمدات کا حجم ایک ارب 75 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھا ۔ انہوں نے کہا کہ نومبر 2015 میں برآمدات ایک ارب 66 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہیں ۔ 2014 میں برآمدات کا حجم ایک ارب 95 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ، 2013 میں ایک ارب 79 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز ، 2012 میں ایک ارب 89 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز تھیں ۔ عبدالرزاق داؤد کے مطابق نومبر 2011 میں برآمدات کا حجم ایک ارب 55 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تھا ۔ انھوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ برآمدات میں اضافے کا یہ رحجان جاری رہے گا ۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیراعظم عمران خان کا بڑا تحفہ۔۔۔!!!چینی فی کلو کتنے روپے سستی ہو گئی ؟ قوم کے لیے بڑی خوشخبری

وہ پاکستانی جو روزانہ 1 لاکھ غریبوں کے لیے فرشتہ بن کر انہیں دو وقت کا کھانا فراہم کرتا ہے ۔۔۔۔ ایک خاص الخاص تحریر