in

خان پور میں خوف کی علامت بننے والی جعلی چڑیل کا ڈراپ سین

ضلع رحیم یارخان کی تحصیل خان پور کے علاقے غریب آباد میں خوف کی علامت بنی ہوئی چڑیل کا ڈراپ سین ہو گیا ہے ، اہل علاقہ نے مبینہ طور پر بکری چوری کرنے کی کوشش کے دروان ایک خاتون کو پکڑا اور چڑیل ہونے کا الزام لگا کر پولیس کے حوالے

کر دیا ۔ شہریوں کے مطابق خاتون ایسا میک اپ کرتی تھی کہ اس پر چڑیل ہونے کا گمان گزرتا تھا ۔ اس نے پائوں میں گھنگرو بھی باندھے ہوتے تھے ۔ لوگ اسے دیکھتے تو ان کی دوڑیں لگ جاتی تھیں ۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اس خاتون نے ایک بکری چوری کرنے کی بھی کوشش کی جس پر لوگوں نے اسے پکڑ لیا ۔ ذرائع کے مطابق دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ نقلی چڑیل کوئی خاتون نہیں بلکہ ایک مرد ہے ۔ ملزم کی شناخت عمران ولد قمر دین کے نام سے ہوئی جو کہ جٹ کی بستی کا رہائشی ہے ۔ چڑیل کے میک اپ میں ملزم رات کی تاریکی میں سڑکوں پر گھومتا رہتا تھا ۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران غریب آباد سے متعدد بکریاں بھی چوری ہوئی ہیں ۔ پولیس نے چڑیل کا روپ دھارنے والے بہروپیئے کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے ۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھارتی اداکارہ کل عرب ملک میں کیا کرنے والی ہیں مداح بےصبری سے انتظار کرنے لگے

سہاگ رات پہ ایک لڑکی اپنے شوہر سے کیا خواہش رکھتی ہے ؟ لڑکی بتاتی نہیں مگر لڑکوں کو ضرور یہ بات پتہ ہونی چاہئے