خبردار ہوشیار ،پاکستان میں کیا ہونے والا ہے ؟پاکستانیوں کو خبردار کر دیا گیا
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) پاکستان کے میدانی علاقوں میں آئندہ کچھ دن شدید گرمی پڑے گی ۔ اس ہیٹ ویو سے بچوں اور بزرگوں کے متاثر ہونے کا خطرہ ہے ۔ بری ہوائیں ملک کے بیشتر علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں ۔ آئندہ ہفتہ اور اتوار کے روز گلگت بلتستان، کشمیر،خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد اور شمال مشرقی بلوچستان میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔رپورٹ کے مطابق بروز سوموار گلگت بلتستان، کشمیر،خیبرپختونخوا،خطہ پوٹھوار شمال مشرقی پنجاب اور شمالی بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔جبکہ منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔