اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ میں بغاوت ہو رہی ہے ، لیگی اراکین اسمبلی یہ کہہ رہے ہیں کہ مریم نواز نے خود کبھی الیکشن نہیں لڑا ، ہم سے استعفے مانگ رہی ہے، ہمیں انتخابات پر کروڑوں روے خرچ کرنے
پڑتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ میری جن بھی لیگی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی ہے وہ یہی کہہ رہے ہیں کہ مریم نواز بہت جلد بازی کر رہی ہیں، چھوٹی چھوٹی بات پر سیخ پا ہوجاتی ہیں، خود کبھی کونسلر کا الیکشن بھی نہیں لڑا اور بات ہمیں کر رہے ہیں۔ عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ لیگی رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ الیکشن لڑنے کے لیے پارٹی فنڈ میں 4 کروڑ روپے جمع کرانے پڑتے ہیں، اس کے علاوہ انتخابات پر کروڑوں روپے کا خرچہ آتا ہے، ہم اگر دوبارہ منتخب ہونے میں ناکام ہوگئے تو کیا ہوگا ؟ عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی جانب سے 3 بڑوں کے استعفوں کا مطالبہ کیا جائے گا، مریم نواز کی جانب سے اراکین اسمبلی کے ساتھ بھی نامناسب رویے سے بات کی گئی ہے ، مریم نواز اسمبلی ممبران سے سخت نالاں ہیں ، ان کو بلایا گیا ، ڈرایا گیا ، دھمکایا گیا اور نواز شریف کو فون کیا گیا۔ عارف حمید بھٹی نےا نکشاف کرتے ہوئے کہا کہ بکیے بھی لاہور جلسے کے حوالے سے میدان میں آگئے ہیں، مریم نواز ہر ایک کو بلا کر یہی کہہ رہی ہیں کہ اپنے ساتھ کم از کم بیس بیس بندوں کو لانا یقینی بنائے کیونکہ وہ جان چکی ہیں جتنا بھی زور لگا دیں وہ مینارِ پاکستان کے میدان کو نہیں بھر پائیں گی۔