in

دانت درد سے بڑا کوئی عذاب نہیں صرف اس چیز کے دو قطرے دانتوں پر لگائیں درد چٹکیوں میں غائب

دانتوں میں درد ہوجائے تو انسان کی زندگی اجیرن ہوجاتی ہے، جو لوگ اس تکلیف سے گزر چکے ہیں وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ دانت کے درد کی وجہ سے رات کی نیند بھی حرام ہوجاتی ہے . ڈاکٹروں سے رابطہ ممکن نہ ہو تو آپ ذیل میں دئیے ہوئے طریقے سے

دانت کے درد سے نجات حاصل کر سکتے ہیں . اس طریقہ استعمال سے دانتوں کا درد چند لمہوں میں کم ہونا شروع ہو جائے گا. تمام دوستوں سے اپیل ہے یہ طریقہ ایک بار ضرور ازمائیں اور اپنا فیڈ بیک ضرور دیں اجزاء لونگ پاﺅڈر ناریل کا تیل دونوں اجزاء کے بڑے آدھے چمچ لے کر گلاس میں مکس کریں اور ایک پیسٹ سی بنالیں. اس کو درد والے دانت میں لگانے سے فوری طور پر آپ سکون محسوس کریں گے. یہ پیسٹ تین دن دانتوں پر لگایا جاسکتا ہے، آرام آنے کے بعد آپ چاہیں تو ڈاکٹر سے مشورہ کرکے دانت کا علاج کرواسکتے ہیں. طریقہ نمبر 2 دانتوں کے درد کا فوری علاج بہت ضروری ہے، کیوں کہ اس درد میں بندہ بری طرح تڑپ کر رہ جاتا ہے. مندرجہ ذیل طریقوں سے دانتوں کے درد کا علاج آپ اپنے گھر میں بھی کر سکتی ہیں. بیکنگ سوڈا روئی کا ایک چھوٹا ٹکڑا لیں اور اسے گرم پانی میں بھگوئیں، پھر اس کے بعد اسے بیکنگ سوڈے میں ڈبوئیں. جب آپ دیکھیں کہ روئی میں اچھی طرح سے بیکنگ سوڈا لگ گیا ہے، تو اسے دانتوں میں درد والی جگہ پہ لگائیں. یہ آپ کے درد کو دور کرنے میں مدد فراہم کرے گا. اس کے

علاوہ آپ ایک گلاس گرم پانی میں دو چمچے بیکنگ سوڈا ڈال کر اچھی طرح سے کلی کریں، اس سے بھی آپ کے دانت کا درد ٹھیک ہو جائے گا. لونگ لونگ میں دانتوں کے درد کا قدرتی علاج موجود ہے. دو سے تین عدد ثابت لونگ کو اپنے دانتوں کے اُس حصے میں رکھیں، جہاں درد ہے اور تب تک رکھے رہنے دیں، جب تک تکلیف دور نہ ہو جائے. اس کے علاوہ لونگ کا تیل بھی دانت کے درد سے آرام دیتا ہے. ’ٹی بیگ‘ بہت سے لوگوں کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ٹی بیگ دانتوں کے درد کو دور کرنے میں خاصا معاون ہے. ایک عدد گرم ٹی بیگ کو منہ میں رکھیں، مگر خیال رہے کہ ٹی بیگ بہت زیادہ گرم نہ ہو کہ آپ کا منہ جل جائے. برف کا ٹکڑا برف سے بھی آپ کے دانتوں کی تکلیف کا علاج ممکن ہے. ایک عدد برف کا ٹکڑا لیں اور اُسے کسی چھوٹے سے کپڑے میں رکھ کے تھوڑا موٹا موٹا کُوٹ لیں اور پھر اس پوٹلی کو اپنے گالوں پہ رکھ کے ٹکور کریں. آپ کو خود درد میں کمی محسوس ہو گی. گرم کپڑا تولیے یا کسی بھی کپڑے کو استری کی مدد سے گرم کر

لیں، یاد رہے کہ کپڑا بہت زیادہ گرم نہ ہو جائے، جو آپ کی جلد کے لیے ایک مصیبت کھڑی کر دے. کپڑے کو گرم کر کے اپنے گالوں پہ آہستہ آہستہ سینکائی کریں، درد میں کمی آئے گی. کالی مرچ دانت کے درد میں ثابت کالی مرچ منہ میں رکھنے سے بھی کافی فرق محسوس ہوتا ہے. اس کے علاوہ نمک اور کالی مرچ کو پیس کے منہ میں ڈال لیں، اس سے بھی فائدہ ہو گا. کھیرا ایک کھیرے کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور اسے دُکھنے والی داڑھ یا دانت کی جگہ پہ رکھیں. پیاز پیاز کا ایک باریک ٹکڑا کاٹیں اور اسے دانتوں پہ لگائیں، درد ختم ہو جائے گا. آلو آلو کو بھی دانتوں کے درد کو دور کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے. آلو کا ایک چھوٹا قتلا لیں اور اسے درد والی جگہ پہ رکھیں. پودینے کی پتیاں پودینے میں بھی دانتوں کے درد کا قدرتی علاج پایا جاتا ہے. پودینے کی پتوں کو چیونگم کی طرح چبائیں، تکلیف ختم ہو جائے گی. لہسن کے جوے ایک لہسن کا جوا اپنے منہ میں رکھیں یا پھر لہسن کو پیس کے اس پہ نمک لگا کے بھی منہ میں رکھا جا سکتا ہے. دونوں صورتوں میں تکلیف سے نجات ملتی ہے۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دنیا کے 2 فیصد کامیاب سائنس دانوں کی فہرست میں کتنے پاکستانی پروفیسرز شامل؟ جان کر پاکستانی خوش ہو جائیں گے

تعلیمی ادارے کب سے بند کیے جائیں؟ تاریخ سامنے آگئی