in

دعائیں رنگ لائیں ، پاکستانی پڑھیں صبح صبح خوشی کی خبر

دعائیں رنگ لائیں ، پاکستانی پڑھیں صبح صبح خوشی کی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 85 ڈالر سے کم ہوکر82.87 ڈالر فی

بیرل ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہونے پر عوام کو 9 روپے فی لیٹر ریلیف ملنے کا امکان پیدا ہوگیا۔ حکومت صارفین کو

پٹرول اور ڈیزل پر9 روپے فی لیٹر ریلیف دے سکتی ہے۔ نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے6 نومبر کو تیل کی قیمتوں کا تعین 85 ڈالر فی بیرل کے حساب سے

کیا تھا، لیکن گزشتہ ہفتے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 78 ڈالر فی بیرل تک رہی، اب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کم ہوکر82.87 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ جس پر اگر حکومت چاہے تو تمام ٹیکسز کی موجودہ شرح لاگو کرکے قیمتیں

برقرار رکھ سکتی ہے، لیکن اگر حکومت لیوی ٹیکس کو ختم یا مزید کم کردے تو صارفین کو پٹرول اور ڈیزل پر 9 روپے فی لیٹر تک ریلیف مل سکتا ہے۔ حکومت اس وقت پٹرول پر9.62 روپے اور ڈیزل پر9.14 روپے فی لیٹر لیوی ٹیکس وصول کررہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے 16 نومبر سے یکم دسمبر تک قیمتوں میں ردوبدل کیلئے ورکنگ شروع کردی ہے اور تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری 14 نومبر کو وزارت خزانہ کو بھجوائی جائے گی۔ واضح رہے حکومت نے05 نومبر کو آئی ایم ایف کے دباؤ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی میں4 روپے کا اضافہ کیا تھا، پیٹرول لیوی بڑھا کر 9.62 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے،لیوی کی نئی شرح کا اطلاق بھی کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی کی شرح بڑھا دی ہے۔ پیٹرول پر لیوی 5.62 روپے سے بڑھا کر9.62روپے فی لیٹرکردی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لیٹرلیوی 5.14 روپے عائد تھی جو 4 روپے کے اضافے سے اب9.14 روپے ہوگئی ہے ۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

آخر کار عوام کی فریاد سن لی گئی۔۔ گھی کی قیمت میں کتنی بڑی تاریخی کمی کا اعلان کر دیا گیا؟ پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری

صورتحال انتہائی ابتر ہو گئی ۔۔سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو دو ہفتے تک بند رکھنے کا فیصلہ ایک بار پھر بڑا اعلان کر دیا گیا