in

دعائیں رنگ لے آئیں،خاتون اول کی خوشخبری نےکپتان کی زندگی بدل کر رکھ دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان عمران خاں کی تیسری اہلیہ بشری بی بی جن کا تعلق اولیاء کرام کی دھرتی پاکپتن سے ہے وہ ایک نیک صفت عورت ہیں اس سے قبل عمران خاں نے برطانیہ کی جمائمہ خاں اور پھر ریحام خاں سے دوشادیاں کی تھیں جو ناکام رہیں ۔ بشری بی بی سے عمران خاں کی تیسری شادی ہے جس نے عمران خاں کی زندگی کو

چار چاند لگا دئیے ہیں۔ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے معروف اینکر پرسن و نامور تجزیہ کار حبیب اکرم کا کہنا ہے کہ عمران خان کی زندگی میں کئی روحانی شخصیات آئیں جنہوں نے عمران خان کی زندگی بدل کررکھ دی ۔حبیب اکرم مزید کہتے ہیں کہ عمران خان کی زندگی میں اس کے علاوہ بھی کئی روحانی شخصیات آئیں جن کا ذکر عمران خان نے اپنی کتاب میں بھی کیا۔تاہم عمران خان کی زندگی میں سب سے اہم روحانی شخصیت بشریٰ بی بی تھیں۔حبیب اکرم کا کہنا ہے کہ 2013ء کے انتخابات کے بعد پاکپتن کے خاندان کی بشریٰ بی بی سے عمران خان کی ارادت شروع ہوئی۔ پاکپتن سے ہی انہیں پہلی بار یہ خوشخبری ملی کہ وہ اس ملک کے وزیراعظم بن جائیں گے۔نواز شریف کے لیے پانامہ سکینڈل کی خدائی سو موٹو کی اصطلاح بھی انہیں پاکپتن کے شہر سے ملی۔ایک ہاتھ کی مخصوص انگلی میں چھوٹے ہاتھ کے نگینے کی انگوٹھی اور دوسرے ہاتھوں میں تسبیح بھی انہی ملاقاتوں کی دین ہے۔عمران خان کو پاکپتن سے اتنی تسکین میسر آئی کہ ارادت کا تعلق ازدواجی رشتے میں بدل گیا اور بشریٰ بی بی عمران خان کے گھر کا چراغ ہو گئیں اس کے بعد عمران خان کے دن پھرنے لگے اور وہ پاکستان کے وزیراعظم بن گئے۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مرد موٹے کیوں ہوتے ہیں اور موٹاپے میں سب سے پہلے پیٹ ہی کیوں باہر نکلتا ہے ؟ وجہ ایسی کہ جان کر شادی شدہ مردوں کے ہوش اڑ جائیں گے

اگر سوتے ہوئے آپ کی رال ٹپکتی ہے تو آپ بہت خوش قسمت انسان ہیں کیونکہ اس سے ۔۔۔ سائنسدانوں کا حیرت انگیز انکشاف