in

دوڑنے کے دن گئے، اب تو چلنا پھر بھی محال۔۔فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے حوالے سے افسوسناک خبر، مداح دعاگو

دوڑنے کے دن گئے، اب تو چلنا پھر بھی محال۔۔فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے حوالے سے افسوسناک خبر، مداح دعاگو

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ باؤلر شعیب اختر جو اپنے وقت کے دنیا کے تیز ترین باؤلر شمار

ہوتے  تھے۔ اُن کے حوالے سے ایک افسوس ناک خبر سامنے آئی ہے ۔ٹوئٹر پر شعیب اختر نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ

کی ہے۔ سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اپنے گھٹنوں کی سرجری کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ ان کے بھاگنے کے دن اب ختم ہوگئے ہیں، اب انہوں نے

اپنے گھٹنے مکمل طور پر تبدیل کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔سابق باؤلر کے مطابق ان کے گھٹنوں کی سرجری بہت جلد آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ہوگی جس کیلئے وہ روانہ ہوچکے ہیں۔ خیال رہے کہ

شعیب اختر بچپن سے ہی گھٹنوں کی بیماری میں مبتلا ہیں تاہم اس عارضے کے باوجود وہ دنیا کے تیز ترین فاسٹ باؤلر بنے اور اتنی تیز گیند کروائی کہ ان کا ریکارڈ آج تک کوئی نہیں توڑ سکا۔ وہ اپنے انٹرویوز میں کئی بار بتا چکے ہیں کہ جب وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے کھیلا کرتے تھے تو میچ سے پہلے ڈاکٹرز انجیکشن کے ذریعے ان کے گھٹنوں سے پانی نکالا کرتے تھے۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

چینی کی فی کلو قیمت میں 60روپے کلو کمی۔۔اب کتنےروپے فی کلو ہو گئی؟ تاریخی خوشخبری آ گئی

پاکستان کرکٹ کا بڑا نام اچانک مداحوں کو ہمیشہ کیلئے روتا چھوڑ گیا