in

ذرا نم ہو تو یہ مٹّی بہت زرخیز ہے ساقی۔۔۔!!!وینٹی لیٹر کے بعد پاکستان نے ایک اور اہم طبی مشین تیار کر لی

لاہور(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے ڈائلاسز مشین بھی تیار کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق آج لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وینٹی لیٹرز پاکستان میں بننے شروع ہو گئے ہیں، آج پاکستان ہر ماہ 1100 وینٹی لیٹرز بنا رہا ہے۔انھوں نے

کہا کہ پاکستان نے ماسک، سینیٹائزر اور حفاظتی کٹس بنائیں، اب ایکسرے اور ڈائیلائسز مشین بھی بنائیں گے، پاکستان نے اپنی ڈائلاسز مشین تیار کر لی ہے، بہت جلد لیتھیم آئن بیٹریز بھی بنانا شروع کریں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ فیصل آباد میں میڈیکل انڈسٹری کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، سیالکوٹ میں سمبڑیال کے مقام پر تکنیکی سینٹر بنایا جا رہا ہے۔ انھوں نے کرونا وائرس ویکسین سے متعلق کہا کہ امید ہے آئندہ سال کے شروع میں ویکسین آجائے گی۔فواد چوہدری نے ادویہ کی بڑھتی قیمتوں کے حوالے سے کہا کہ 94 دواؤں کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں، ان دواؤں کی قیمت میں 15 سے 20 سال میں کوئی اضافہ نہیں ہوا تھا، فارما کمپنیوں نے یہ دوائیں بنانی چھوڑ دی تھیں اور یہ بلیک میں ملتی تھیں۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

باسمتی چاولوں کا معاملہ۔۔!! پاک بھارت آمنے سامنے، پاکستان جلد کیا قدم اُٹھانے والا ہے؟ خلیجی اخبار نے انکشاف کر دیا

فرانسیسی کمپنی نے مودی کو کمر توڑ جھٹکا دے دیا