in

رات گئے بڑی خبر : سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی عمران خاں کو پیارے ہو گئے ، ن لیگ کوسب سے بڑا جھٹکا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا شمار پاکستان کے بڑے سیاستدانوں میں ہوتا ہے وہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم بھی رہ چکے ہیں وہ اپنے دو ٹوک موقف کی وجہ سے پارٹی میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں مگر رات گئے وہ بھی وزیر اعظم عمران خاں

کو پیارے ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا وہ کشمیر پر وزیراعظم عمران خان کے موقف کے حامی ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ عمران خان نے آج کشمیر پر جو موقف اختیار کیا ہے میں اس کی حمایت کرتا ہوں۔ہم پر الزام لگایا جاتا ہے کہ ہم حکومت کے کسیاقدام کی تعریف نہیں کرتے۔ مسئلہ کشمیر پر عمران خان کے آج کے موقف کی حمایت کرتا ہوں۔ کچھ دن پہلے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ آرٹیکل 370 ہمارا مسئلہ نہیں ہے۔وزیر خارجہ کے بیان سے ہٹ کر آج وزیر اعظم نے کہا کہ جب تک آرٹیکل 370 ختم نہیں ہوتا تب تک بھارت کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شوکت ترین کو مہنگائی میں کمی لانے کیلئے وزارت خزانہ سونپی ہے، 21 فیصد موٹرسائیکلوں اور20 فیصد گاڑیوں کی سیل میں اضافے کا مطلب معیشت درست سمت میں ہے، لوگوں کے پاس پیسہ آرہا ہے اسی لیے گاڑیاں خرید رہے ہیں، خطے میں اس وقت پاکستان میں پٹرول کی سب سے کم قیمت ہے۔انہوں نے براہ راست عوام کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ شوکت ترین کو اس لیے لایا کہ مہنگائی میں کمی لانے کیلئے اقدامات کریں۔ سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے۔ خطے میں اس وقت پیٹرول کی سب سے کم قیمت پاکستان میں ہے۔ ماضی میں مہنگے معاہدوں کی وجہ سے آج بجلی مہنگی ہے۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لڑکی نے بھرے بازار میں لڑکوں سے چپک چپک کر انھیں عید ملنا شروع کردی موقع دیکھتے ہی لڑکوں نے ایک ایسا کام شروع کر دیا کہ

ایرانی عورت نے ازدواجی زندگی بہتر بنانے کے لیے تمام خواتین کو مشورہ دے دیا