راشن پانی جمع کر لیں ،کیا ہونے والا ہے ؟ پاکستانیوں کے لیے بری خبر آ گئی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آج وزیر اعظم عمران خان کی صدارت کورونا وبائی مرض کی صورتحال کا جائزہ لینے اور آئندہ کی لائحہ عمل طے کرنے کے لیے قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) کا اجلاس ہوا۔وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ این سی سی کے اجلاس میں انہوں نے صوبوں کے ساتھ بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے درکار ایس او پیز (معیاری آپریٹنگ طریقہ کار) پر عمل درآمد نہ ہونے کا معاملا اٹھایا ہے۔ اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگر حالات انڈیا کی طرح خراب ہوئے تو ملک میں لاک ڈاون لگایا جاسکتا ہے اس لئے لوگوں کو احتیاط کرنی چاہیئے۔وزیراعظم نے کہا کہ پولیس کے ساتھ اب فوج بھی اس او پیز پر عمل درآمد کروائے گی۔دوسری طرف اسد عمر نے کہا کہ لوگوں کو چاہیے کہ ابھی عید کی خریداری کر لیں ہو سکتا ہے جلد لاک ڈاون لگ جائے۔