in

رسول پاکﷺنے کس بزرگ شخصیت کو جنرل باجوہ کے آرمی چیف بننے کی نوید سنائی تھی ؟اوریا مقبول جان کا انکشاف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) کالم نگار اوریامقبول جان نےکچھ عرصہ قبل بڑا انکشاف کرتے ہوئے بتا یا تھا کہ ایک بزرگ شخصیت نے جنرل قمر جاوید باجوہ کے آرمی چیف بننے سے پہلے ایک خواب دیکھا تھا اور اس کی تعبیر کرتے ہوئے ان کو آرمی چیف بننے کی نوید سنائی تھی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کے متعلق اوریا مقبول جان

اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ روز حشرجواب دہی کاخوف رسول اکرم ﷺکی نظروں سے گرجانے کی شرمندگی اور خود اپنے ہی کہے گئے الفاظ سے پلٹ جانے کی ہزیمت یہ تینوں ایسی کیفیات ہیں کہ اگر میں یہ تحریر نہیں لکھوں گا تو آئندہ سچ بولنے کا حوصلہ بہت مشکل سے پا سکوں۔یہ تحریر میں خالصتاً اللہ تبارک وتعالیٰ کے احکامات اورسیدالانبیاﷺکی احادیث میں دی گئی ہدایت سے پیداہ شدہ آخرت کی جواب دہی کے احساس سے لکھ رہا ہوں اور میرا یہ ایمان ہے کہ اس تحریر کی اس وقت جتنی ضرورت ہے شاید اس سے پہلے کبھی اتنی نہ ہووہ لکھتے ہیں کہ میں مصلحت کے تحت خاموشی بھی اختیار کر سکتا تھا کہ یہی سکہ رائج الوقت ہے۔ اللہ تبارک وتعالیٰ نے فرمایا اور گواہی کو نہ چھپاو اور جو اسے چھپالے وہ گناہ گارہے۔اور تم کرتے ہوا سے اللہ خوب جانتا ہے۔اوریا مقبول جان کہتے ہیں کہ یہ تم احکامات اس وقت اور سخت ہو جاتے ہیں جب بپھرا ہوا ہجوم اور مسند پر بیٹھے ہوئے لوگ بغیر کسی تحقیق کے کسی کے ایمان کا فیصلہ کرنے لگ جائیں اور ان کے پیرو کاران پر اندھا اعتماد کریں اور لوگ ان کے خوف سے خاموش رہیں رسول اللہ ﷺنے ایسی گواہی اور الزام کے بارے میں فرمایا وہ آدمی بدترین گواہ ہے جو ظالم کا ساتھ دیتے

ہوئے جھوٹی گواہی دینے کے لیے خودبخود حاضر ہو جاتا ہے۔ اوریا مقبول جان نے کہا کہ مجھے ایک ایسے خواب کا ذکر کرنا ہے جو آج سے پانچ سال پہلے ایک بزرگ نے دیکھا اور وہ پورا ہوگیا۔ اوریامقبول جان اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ بیسویں سے اکیسویں گریڈ میں جانے کے لیے ہمیں سٹاف کالج لاہوربمیں چھ ماہ کا ایک کورس کرنا پڑتا ہے اس کورس میں میرے ساتھ ایک بریگیڈئیر بھی تھے جو جرنیل پرموٹ ہونے کے لیے یہ کورس کررہے تھے اس کے بعد وہ آزادکشمیر رجمنٹل سنٹر کے سربراہ مقرر ہوئے ان کے ایک اوربریگیڈئر دوست ایبٹ آباد میں بلوچ رجمنٹل سنٹر کے سربراہ تھے یہ اس دور کی بات ہے جب جنرل راحیل شریف کو فوج کاسربراہ مقرر ہوئے ایک سال سے زائد کا عرصہ ہوچکا تھا بلوچ رجمنٹل سنٹربکے بریگیڈئران لوگوں میں سے ہیں جن سے اہل نظر کا رابطہ رہتا ہے اور وہ خود بھی بہت باشرع اور متقی انسان ہیں ایک دن میرے دوست بریگیڈئر صاحب ان سے ملنے ایبٹ آباد گئے تو وہاں کراچی کے ایک مشہور استاد بھی موجود تھے جن کی شہرت ہی تقویٰ و ریاضت کی بنیادپرتھی انہوںنے وہاں اپناایک خواب سنایااورکہاکہ میں نے خواب میں رسول اللہ ﷺ کی محفل دیکھی جس میں حضرت عمرفاروقؓ فوج کے کسی باجوہ جرنیل کو ساتھ لے کر آئے اور بیٹھ گئے رسول اکرم ﷺ نے اسے کچھ عطا کرنے کے لیے ہاتھ آگے بڑھایا تو جرنیل نے بائیں ہاتھ سے اسے لینا چاہا جس پر حضرت عمرفاروقؓ نے ان سے بایاں

ہاتھ پیچھے کروا کربدایاں ہاتھ آگے کروایا۔رسول اکرم ﷺ جو کچھ عطابکرنے چاہتے تھے وہ دے دیا گیا کیا عطا کیا گیا اس کے بارے میں صاحب خواب کو کچھ علم نہی ایسی باتوں پر فوجیوں کے ایک دم کان کھڑے ہو جاتے ہیں۔اوریامقبول جان اپنے کالم میں کہتے ہیں کہ دونوں جرنیلوں نے ا س وقت حساب لگایا تو تین چار جرنیل تھے۔تصویریں دکھائی گئیں جس پر ان پروفیسر صاحب نے خواب میں نظر آنے والے جرنیل کو پہچان لیا کوشش کی گئی کہ کسی طرح پروفیسر صاحب کی ان سے ملاقات کرائی جائے ایک دفعہ کراچی آمدبپرپروفیسر صاحب کی ان سے ملاقات ہوئی انہوں نے خواب بیان کیا جنرل نے پوچھا اس کی تعبیر کیا ہوسکتی ہے جس پر ان پروفیسرصاحب نے کہا کہ ہوسکتا ہے آپ آرمی چیف ہوجائیں جس پر جنرل نے زور کا قہقہہ لگایا اور کہا کہ میں اپنے گروپ میں پانچویں نمبر پر ہوں اور مجھ سے سینئر چار وہ ہیں جو ہر لحاظ سے مجھ سے قابل ہیںاوراثرورسوخ بھی رکھتے ہیںاوریاصاحب لکھتے ہیں کہ قصہ ختم ہوگیاابھی تک کسی کے وہم وگماں میں بھی یہ بات نہیں تھی اس وقت پروفیسرصاحب کواس طرح کی بے پرکی اڑانے کے الزام میں سخت تفتیش کا سامنا کرنا پڑا اور ایک دن وہ یہ ملک چھوڑ گئے اگرکسی نے محنت کرکے اس واقعہ کے کرداروں تک پہنچنا ہو تو کوئی مشکل بات نہیں اشارے دے دئیے ہیں اوریامقبول جان کہتے ہیں کہ ان کایہ خواب سچ ہوگیا۔سچے خوابوں کے بارے میں حضوراکرم ﷺ نے فرمایاکہ جب زمانہ قریب ہوجائے گاتومومن کے خواب کم ہی ہوں گے جوجھوٹے ہوں گے۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان کا وہ سابق آرمی چیف جسکا پاکستان میں یا کہیں باہر ذاتی گھر بھی نہیں تھا اور جس نے اپنے باورچی کو اپنی ہی تدفین کے لیے 2000 روپے امانتاً دے رکھے تھے ؟ پاک فوج سے محبت بڑھا دینے والے حقائق

وہ وقت جب ایک خوبرو حسینہ نے قائداعظم محمد علی جناح کو پھنسانے کی کوشش کی ، پھر کیا ہوا؟ پاکستانیوں کا سینہ چوڑا کردینے والا واقعہ