in

روزے ٹھنڈے گزریں گے!طو فانی بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شہر لاہور کا مطلع معتدل، درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔شہر کا موسم خشک ، سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری ہے۔ صبح کے اوقات میں درجہ

حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 30 فیصد اور ہوا کی رفتار 9 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زیادہ  سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ فضامیں آلودگی کے باعث لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 164 ہو گیا۔ دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے آئندہ چار سے پانچ روز میں تیز بارشوں اور آندھی کے پیش گوئی کردی۔ ڈپٹی کمشنر نےلاہور سمیت مختلف اضلاع کے ڈی سیز کو الرٹ جاری کردیا۔ دوسری جانب ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تا ہم شام/رات کے اوقات میں شمالی بلو چستان ،بالائی خیبر پختونخوا، خطۂ پوٹھوہار ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظااہر کیا جارہا ہے۔ جمعرات کے روز شمالی بلو چستان، پنجاب،بالائی سندھ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر  ژ ا لہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ خیبر پختونخوا،پنجاب ، گلگت بلتستان، کشمیر، شمالی بلوچستان اور بالائی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ہفتے کے روز بالائی خیبر پختونخوا،گللگت بلتستان،بالائی پنجاب اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا،گللگت بلتستان،خطہ ٔپوٹھوہار اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہوا سے حاملہ ہوئی اور 15منٹ بعد بچہ پیدا ہوگیا۔۔۔خاتون نے ناقابل یقین دعویٰ کر ڈالا

وزیراعظم نے دو ٹوک اعلان کردیا