in

ریکارڈ توڑ بارشیں اور شدید برف باری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک آن لائن) ریکارڈ توڑ بارشیں اور شدید برف باری، پاکستان میں موسمِ سرما کتنا طویل ہوگا؟ ماہرین موسمیات نے پیشگی بتا دیا بری ہوائیں ملک کے بالائی حصوں کو متاثر کر رہی ہیں۔ آج بروز اتوار کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں

اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا ۔ اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات کے اوقات میں شدیددھند بھی چھائی رہی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بروز جمعرات کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔ اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں شدیددھند چھاۓ رہنے کاامکانات ہیں ۔ جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہےگا۔ تاہم پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور سندھ کے بالائی علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پربرفباری کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع جبکہ شمالی بلوچستان میں چند مقا مات پر بارش کا امکان۔تاہم ملک کے دیگر علاقوں مییں موسم سرد اور خشک رہے گا۔پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور سندھ کے بالائی علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکانات ہیں ۔ اتوار کو خطہ پوٹھوار، خیبرپختونخوا، کشمیراورگلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کی توقع جبکہ بالائی پنجاب اور شمالی بلوچستان میں چند مقا مات پر بارش کا امکان ہے ۔تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور سندھ کے بالائی علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ جبکہ سوموار کے روز خطہ پوٹھوار، بالائی خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان، بالائی پنجاب اورکشمیر میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کی توقع ہے۔ جب کے اس سال موسم سرما معمول سے زیادہ طویل ہوگا۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

24 سالہ لڑکے نے 87 سالہ عورت سے شادی کرلی

پاکستانی تیار ہو جائیں، پیر اور منگل کو ملک بھر میں کیا ہونے والا ہے ؟ ہنگامی اعلان کر دیا گیا