in

سائنس کا کمال، 51 سالہ خاتون نے اپنی ہی نواسی کو جنم دے دیا، حیرت انگیز خبر

نیویارک(نیوز ڈیسک) سائنس کاکرشمہ دیکھیے کہ امریکہ میں51سالہ خاتون نے اپنی

ہی نواسی کو جنم دے دیاہے۔ دی مرر کے مطابق شکاگو کی رہائشی جولی اس خاتون

کی 29سالہ بیٹی بریانا لاک ووڈ کی 28سالہ ایرون کے ساتھ شادی ہوئی مگر

کئی سال گزرنے کے باوجود ان کے ہاں اولاد نہ ہو سکی جس پر انہوں نے آئی وی ایف

کے ذریعے بچہ حاصل کرنے کی کوشش کی مگر اس میں بھی پیچیدگیاں آئیں اور بریانا آئی وی ایف کے ذریعے بھی ماں نہ بن سکی۔اپنی بیٹی

کی اس مشکل کو دیکھتے ہوئے جولی نے خود سروگیٹ بننے اور اپنی بیٹی کے بچے کو پیدا کرنے کا فیصلہ کیا۔ ڈاکٹروں نے بریانا کے بیضوں اور ایرون کے سپرمز کے ذریعے لیبارٹری میں ایمبریو تیار کیا اور اسے جولی کے پیٹ میں رکھ دیا۔ اس بچے نے اپنی نانی کے پیٹ میں صحت مندی کے ساتھ پرورش پائی اور گزشتہ دنوں اس کا جنم ہو گیا ۔ نانی کے ہاں پیدا ہونے والی اس نواسی کا نام بریار جولیٹ لاک ووڈ رکھا گیا ہے ۔ بریانا نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کی تصویر پوسٹ کی ہے اور لکھا ہے کہ ”میری ماں نے میرے لیے بہت بڑی قربانی دی ہے۔ اس کی عمر اتنی زیادہ تھی مگر پھر بھی اس نے میری خوشی کے لیے میرے بچے کو اپنے پیٹ میں پرورش دینے کا فیصلہ کیا۔ آج اپنی بیٹی کو اپنی بانہوں میں تھامنے کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ میری ماں نے میرے لیے یہ قربانی کیسے دے دی

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

غریب مسلمان پر قدرت اور قسمت مہربان ہو گئی، آسمان سے 40 کروڑ کا تحفہ

24 کروڑ روپے کا کبوتر ۔۔۔ اس کی خاص بات کیا ہے؟ جان کر آپ بھی یقین نہیں کریں گے