سابق صدر پاکستان کا اکلوتا بیٹا انتقال کر گیا پوری قوم کیلئے انتہائی افسوسناک خبر ۔۔
پاکستان کے پہلے صدر اسکندر مرزا کے واحد حیات بیٹے ہمایوں مرزا واشنگٹن میں 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔بھارتی شہر پونے میں 9 دسمبر 1928 میں پیدا ہونے والے ہمایوں اسکندر نے امریکی شہر
بیتھسڈا میں 12 اور 13 جون کی درمیانی شب آخری سانسیں لیں۔ہمایوں مرزا کا اسکندر مرزا کی پہلی اہلیہ رفعت بیگم سے 6 بچوں میں دوسرا نمبر
تھا۔ ہمایوں مرزا نے بھارت اور پھر برطانیہ سے اپنی تعلیم مکمل کی اس کے بعد امریکا منتقل ہوگئے، انہوں نے ہارورڈ سے ایم بی اے کی تعلیم مکمل کی۔ہمایوں مرزا نے اس وقت پاکستان میں تعینات امریکی سفیر کی بیٹی سے شادی کی تھی، ان کی دوسری اہلیہ برازیلین خاتون تھیں۔ہمایوں مرزا ورلڈ بینک کے ایک سینئر عہدے دار رہے، وہ 1988میں بینک سے ریٹائر ہوئے۔ انہوں نے اپنی حیات میں دو کتابیں بھی تحریر کیں۔