in

سابق صدر کو ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا

سابق صدر کو ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا

جارجیا کے سابق صدر میخائل ساکاآشویلی کو وطن واپس پہنچنے پر

ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، جارجیا کے وزیراعظم ایراکلی غریباشولی نے سابق صدر کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سابق صدر کو جی، ل منتقل کردیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ پہنچنے

سے قبل ہی ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے گئے تھے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جارجیا کے سابق صدر میخائل ساکاآشویلی ج، ل، اوطنی ختم کرکے وطن واپس پہنچے تو

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انھیں حراست میں لے لیا۔ادھر سابق صدر کی جماعت کے ترجمان نے بتایا کہ میخائل ساکاآشویلی ملک میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے یوکرائن سے وطن پہنچے تھے اور اسے قبل سابق صدر نے فیس بک پر

عوام کو اپنی جماعت یونائیٹڈ نیشنل موومنٹ کے حق میں ووٹ ڈالنے کی ہدایت کی تھی۔واضح رہے کہ سابق صدر میخائل ساکاآشویلی پر اپنے دور اقتدار میں 2004 سے 2013 کے دوران عہدے کے غلط استعمال سمیت کرپشن کے الزامات تھے تاہم سابق صدر ان الزامات کی تردید کرتے آئے ہیں۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

350 مسافر سوار۔۔ہنگامی صورتحال پاکستان کے اہم شہر میں ایک اور جہاز خوفناک حادثے کا شکار

پنشن کا سلسلہ ختم ، ریٹائر ہوتے ہی ایک ہی بار گولڈن ہینڈ شیک دے کر ملازمین کو فارغ کریں سرکاری ملازمین کیلئے نئی پریشانی کھڑی ہو گئی