in

سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے گھر صف ماتم۔۔ کوئٹہ میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔۔افسوسناک خبر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر انسان نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے اس کا ذکر مقدس کتاب قرآن پاک میں بھی موجود ہے جلد

یا بدیر ہر انسان نے جو اس دنیا میں آیا ہے اُسے واپس بھی جانا ہے اسی طرح آج کے دن پاکستان کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے

حوالے سے ایک خبر سامنے آئی ہے۔ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو گہرا صدمہ ، بڑے بھائی انتقال کر گئے ۔ مرحوم اعجاز چوہدری کی نمازِ جنازہ آج عصر کی نماز کے بعد نو گزہ قبرستان زر غون روڈ

کوئٹہ میں ادا کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے بڑے بھائی اعجاز چوہدری انتقال کر گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق چیف جسٹس افتخار

محمد چوہدری کے بڑے بھائی کی فاتحہ خوانی سپریم کورٹ لاجز بالمقابل سول سیکریٹریٹ زر غون روڈ کوئٹہ میں ہو گی۔ اعجاز چوہدری کی نمازِ جنازہ آج عصر کی نماز کے بعد ساڑھے 5بجے نو گزہ قبرستان زر غون روڈ کوئٹہ میں ادا کی جائے گی ۔ دوسری جانب

حکومت کے 8 اہم رہنماؤں کا مستعفی ہونے کا فیصلہ سینئر وزیر تنویر الیاس چغتائی نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو تحریری طور پر چند مطالبات پیش کیے ہیں اور کہا ہے کہ دس ستمبر

تک مطالبات تسلیم کیے جائیں بصورت دیگر وہ آٹھ ممبران اسمبلی کے گروپ کے ساتھ آئندہ کے مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ جس میں حکومت سے مستفعی ہونا بھی شامل ہے۔تنویر الیاس کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے تنویر الیاس کا پہلا مطالبہ یہ ہے کہ انہیں تحریک انصاف میں آزاد کشمیر کی صدارت سونپی جائے۔اس سے پہلے یہ اطلاعات بھی موصول ہوئیں کہ آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف ابتدا میں ہی دھڑے بندی کا شکار ہو گئی ہے ۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شفقت محمود کے اعلان سے طلباء میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

پاکستان کے معروف صحافی اور تجزیہ کار انتقال کر گئے