سال میں ایک بار نہانے والی بیوی کے خلاف شوہر عدالت پہنچ گیا کیس سن کر عدالت نے کیا فیصلہ سنایا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تائیوان کا ایک شخص احتجاج کرتے ہوئے عدالت پہنچ گیا جس کا موقف تھا کہ میری بیوی سال میں ایک بار نہاتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سال میں صرف ایک بار نہانے والی بیوی کو اس کے شوہر نے طلاق دینے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کےلیے وہ عدالت بھی جا پہنچا ہے۔ اس شخص نے اپنی بیوی کو صحت و صفائی کی عادات کے خلاف عدالت میں اپیل دائر کی کہ اس کی بیوی نہ تو دانت صاف کرتی ہے اور نہ ہی اپنے بال سنوارتی ہے اور بڑی مشکل کے ساتھ سال میں ایک بار ہی نہاتی ہے ۔شوہر کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ جب اس کی منگیترتھی شروع شروع میں ہفتے میں ایک بار نہاتی تھی جب شادی ہوئی تو ایک ماہ کے بعد نہانے لگی جب بچے پیدا ہوئے تو سال میں ایک دفعہ ہی بری مشکل کے ساتھ غسل کرتی ہے ۔اور اس کی یہ عادت اب برداہشت سے باہر ہو چکی ہے،عدالت نے دونوں کا موقف سننے کے بعد طلاق کا حکم جاری کر دیا ۔