in

سبحان اللہ، سیلابی ریلے میں بہہ جانیوالا بچہ 4روز بعد زندہ مل گیا، 4دن تک کہاں رہا اور کیا کرتارہا؟

سبحان اللہ، سیلابی ریلے میں بہہ جانیوالا بچہ 4روز بعد زندہ مل گیا، 4دن تک کہاں رہا اور کیا کرتارہا؟

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب کے باعث ٹرک سمیت ڈوبنے والے بچہ معجزاتی طور

پر 4 روز بعد زندہ سلامت مل گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبر پختون خواہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ درابن کلاں میں سیلاب میںبہہ جانے والے سیبوں سے لدے ٹرک میں بہہ جانے والے بچے کو چار روز بعد

ایک درخت پر سے تلاش کرلیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ بچہ ٹرک کے مکینک کے پاس کام کرتا تھا اور یہ اپنے استاد، ٹرک ڈرائیور سمیت 4 روز قبل سگو پل کے قریب پانی میں بہہ گئے تھے۔

بچے کے مکینک استاد کی لاش گزشتہ روز سیلابی پانی سے مل گئی تھی جبکہ ڈرائیور تاحال غائب ہے اور اس کی تلاش جاری ہے، تاہم بچے کو تلاش کرلیا گیا ہے۔مقامی افراد نے بتایا کہ تلاش کیلئے جانے والے افراد کو درخت پر موجود بچے نے دیکھ لیا اور آواز دی، جس کے بعد لوگوں نے اس کو درخت سے اتار لیا،

بچہ کو زندہ بچانے پر عوام کی خوشی دیکھنے لائق تھی۔بچے نے بتایا کہ میں نے پانی میں بہتے ہوئے اس درخت کو پکڑ لیا تھا, 4 روز تک بھوکا پیاسا اور بغیر نیند کے اس درخت پر رہا، قدرت خدا کی کہ اللہ نے اس بچے کو ہمت دی اور زندہ رکھا۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

معروف بھارتی گلوکارہ کی ل اش گاڑی سے برآمد ،پورا بھارت سوگ میں ڈوب گیا

سابق صدر انتقال کر گئے