اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دنیا میں آئے روز ایسے عجیب و غریب اور حیرت انگیز واقعات
رونما ہوتے رہتے ہیں جن کے بارے جان کر انسان کو یقین نہیں ہوتا اسی طرح اگر بات کی جائے تواس کو حیرت انگیز واقعات کے طور پر یاد رکھا جائے تو یہ بے
جا نہ ہو گا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی طرح کا ایک واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر راجکوٹ کے گاؤں کچ میں پیش جہاں پر
ایک 70سالہ خاتون نے اپنے پہلے بچے کو جنم دیکر نہ صرف پوری دنیا بلکہ ڈاکٹروں کو بھی حیرت زدہ کردیا۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ اس عمر میں خاتون کا عام طریقے سے ماں بننا تو
شائد ممکن نہیں تھا لیکن ڈاکٹروں نے خاتون جس کا نام “جیونبن رابری” کے ہاں مصنوعی حمل کاری کے ذریعے بچے کی پیدائش ہوئی جس نے ڈاکٹروں کو حیران کر دیا۔خاتون کی 25 برس کی عمر میں شادی ہوئی تھی جس کے بعد 45 برس سے وہ ماں بننے
کا خواب دیکھ رہی تھی۔ یہاں تک کہ ڈاکٹروں نے بھی تمام کوششیں چھوڑ دی تھیں۔ڈاکٹر نے میڈیا کو بتایا کہ رابری اپنے شوہر کے ساتھ آئی تھی جو اس سے عمر میں 5 برس بڑا ہے۔ ڈاکٹر نے دونوں کو بتایا کہ ان کے ہاں اس عمر میں اولاد کا ہونا ممکن نہیں ہے تاہم رابری نے اصرار کیا۔ اس نے ڈاکٹر کو بتایا کہ اس کے خاندان میں کئی لوگوں نے کوشش کی اور ان کے ہاں اولاد کی پیدائش بھی ہو گئی۔ آخر کار رابری کے ہاں بھی مصنوعی حمل کاری کا طریقہ کامیاب رہا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ یہ کیس اس کی زندگی کا نادر ترین کیس ہے۔خیال رہے کہ ایک بھارتی خاتون منجیاما یارامتی نے 2019ء میں 74 برس کی عمر میں مصنوعی حمل کاری کے ذریعے دو جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا۔ اس طرح وہ دنیا کی عمر رسیدہ ترین ماں بن گئی تھیں۔