in

سردیوں میں رات کو سونے سے قبل انار کا چھلکا اتار کر تھوڑا سا کھا لیں اور پھر 5 منٹ بعد کمال دیکھیں!

انار اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کی گئی ایک بیش بہا نعمت اور بے پناہ فوائد کا حامل پھل ہے، جسے جنتی میوہ یا جنت کا پھل بھی کہا گیا ہے۔ قرآن پاک کی سورۂ رحمن میں انار کا ذکر اس طرح کیا گیا ہے، ترجمہ: ”ان میں میوے، کھجور اور انار ہیں“۔ انار گوناگوں بے پناہ فوائد کا

حامل جنتی میوہ ہے، جس کے بارے میں نبی کریمﷺ نے ارشادفرمایا کہ جنت کا پھل انار ہے۔ حضرت علیؓ سے روایت ہے کہ حضورﷺ نے فرمایا، جس نے انار کھایا، اللہ تعالیٰ نے اس کے دل کو روشن کردیا۔ جضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ رسول اکرمﷺ نے فرمایا: ایسا کوئی انار نہیں ہوتا کہ جس میں جنت کے اناروں کا دانہ شامل نہ ہو۔ انار ایک بے پناہ فوائد کا حامل پھل ہے۔ انار کا استعمال ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بے حد مفید ہے۔ انار میں فولاد اور ہائیڈ رو کلورک ایسڈ موجود ہوتے ہیں۔ انار کھانے سے بھوک کھل کر لگتی ہے۔ انار میں وٹامن اے‘ وٹامن بی‘ کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ انار میں موجود نمک کاتیزاب معدے کو طاقت دیتا ہے اور غذا کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔انار دل کو طاقت دیتا ہے اور جسم میں صاف خون پیدا کرتا ہے۔ انار ورم جگر‘ یرقان‘ تلی کے امراض‘ گرم‘ کھانسی‘ سینے میں درد‘ بھوک میں کمی‘ ٹائیفائیڈ کے لئے مفید ادویاتی اور قدرتی غذا ہے۔ انار کے رس میں شہد کا اضافہ کیا جائے تو بڑھاپے میں کمی ہوتی ہے انار کے ایک پاو¿ جوس میں دو چپاتیوں کے برابر غذائیت موجود ہوتی

ہے ۔ معدے کی کمزوری کے لئے انار مفید پھل ہے ۔ چنانچہ یہ مقوی معدہ جگر کے علاوہ مقوی سینہ ہے ۔ انار پھیپھڑوں سے بلغم نکال کر طاقت دیتا ہے ۔ اس میں وٹامن سی‘ فاسفورس‘ سوڈیم‘ کیلشیم‘ سلفر‘ آئرن جیسے اجزاء بھی وافر پائے جاتے ہیں ۔ یہ مختلف امراض کے بعد کی کمزوری کو دور کرتا ہے اور اس طرح ایک اعلیٰ ٹانک ہے ۔ خون کی کمی‘ بلڈ پریشر‘ بواسیر اور ہڈیوں کے درد میں انار کو آیورویدک‘ ایلوپیتھی اور طب یونانی میں مفید تسلیم کیا گیا ہے ۔ انار کا پھل دل و دماغ کو اس حد تک فرحت اور تازگی دیتا ہے کہ ایک پیغمبرانہ قول کے مطابق اس کے استعمال سے انسان میں نفرت اور حسد کا مادہ زائل ہو جاتا ہے ۔ انار کے چھلکے کے بھی فوائد ہیں ۔ چنانچہ انار ایک مفید پھل ہے جس کے طب میں بے پناہ فوائد ہیں ۔ بیشتر افراد انار کے چھلکے پھینک دیتے ہیں جو کہ سفوف بنانے کے کام آسکتے ہیں انہیں خشک اور پیس کر یہ سفوف بنایا جاتا ہے جو لاتعداد طبی فوائد کے حامل ہوتے ہیں ۔ انار کے چھلکوں کے بے پناہ فوائد ہیں ، جلی ہوئی جلد کے لئے یہ بے حد مفید ہیں، چھلکوں کو رات بھر پانی میں بھگو دیں اور صبح اٹھ کر انہیں چہرے پر لگا لیں اور بیس منٹ بعد منہ دھو لیں، آپ دیکھیں گے کہ چہرے کی جلی ہوئی رنگت پر کچھ ہی دن میں آپ بہتری محسوس کریں گے، جسم پر سفید دھبے یا برص کے نشانات کو ہلکا کرنے میں انار کے چھلکوں کا پاؤڈر بہت مفید ہے، انار کے چھلکوں کو ایک گلاس پانی میں بھگو کر پینے سے پیشاب نہ آنے یا رک رک کر آنے کے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے، اس کا استعمال شوگر کے مریضوں کے لئے بھی بے حد مفید ہے کیونکہ یہ جسم میں بننے والی انسولین کو کنٹرول کرتا ہے، بھوک نہ لگنے کی صورت میں بھی انار کے چھلکوں کا پاؤڈر بے حد مفید ہے، یہ غذا کی نالی میں موجود اضافی گیس کو خارج کرتا ہے تاکہ بھوک لگے۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سعودی عرب کا ایک قبرستان 30 سال سے بند پڑا تھا، آخر فیصلہ ہوا اب اسکو برابر کر دیا جائے

پاکستان کے بڑے ٹی وی چینل کا لائسنس معطل! وجہ کیا بنی؟ ناظرین نشریات سے محروم ہوگئے