in

سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ،وزیر تعلیم کا اہم بیان آگیا

سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ،وزیر تعلیم کا اہم بیان آگیا

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے سردیوں کی چھٹیوں میں اضافے کے بارے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کو جعلی قرار دے دیا۔

خیال رہےکہ وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے گزشتہ سال 17 دسمبر کو موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ چھٹیاں 23 دسمبر سے شروع ہوکر 6 جنوری تک جاری رہیں گی۔

اب وزیر تعلیم نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر چھٹیوں میں اضافے کے حوالے سے چلنے والی خبریں جعلی ہیں اور پنجاب میں نجی و سرکاری سکولوں کی تعطیلات 6 جنوری تک ہیں، 7 جنوری سے باقاعدہ تدریسی عمل کا آغاز ہوگا۔

واضح رہے کہ سردیوں کی چھٹیوں سے قبل دنیا بھر میں آئی ہوئی مہلک وبا کورونا وائرس نے بھی پاکستان میں کافی نقصان پہنچایا تھا جس کے باعث تعلیمی ادارے بھی متاثر ہوئے تھے،گزشتہ تقریباً دو سال کے دوران متعدد بار تعلیمی اداروں کو اس وجہ سے بند کیا گیا کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوجاتا تھا۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

طلباء کی موجیں ہو گئیں،سردیوں کی چھٹیاں مزید ایک ہفتہ اور بڑھانے کا فیصلہ

ہر پاکستانی کی خوہش پوری ہو گئی۔۔۔گریڈ 1سے 16تک ملازمین کیلئے وہ خوشخبری آگئی جس کا شدت سے انتظار تھا