in

سردی کا نیا اور انتہائی طاقتور سسٹم ، پاکستانی تیاری کر لیں ، پنجاب کے کن شہروں میں برف گرنے جا رہی ہے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک آن لائن ) بھارت میںلدھیانہ کے اوپر ہوا کا ایک کم دبائو تشکیل پا رہاہے جبکہ مغربی ہوائوں کا ایک طاقتور سسٹم کل رات کشمیر میں داخل ہوگا اور رفتہ رفتہ پاکستان کے بالائی علاقوں میں اثر انداز ہونا شروع ہو گا ، اس ہوا کے کم دبائو اور مغربی سسٹم کے تحت جموں کشمیر کے علاوہ سیالکوٹ ، گجرات، لاہور،

نارووال سمیت پنجاب کے تمام شمال مشرقی علاقوں میں اتوار سے منگل کی رات کے دوران گرچمک کیساتھ ،موسلا دھار بارشوں کا قوی امکان ہے ۔ اس دوران کشمیر کے تمام علاقوں میں زبردست بارشیں اور برف باری کی وجہ سے لینڈ سلائڈنگ کا خدشہ بھی ہے ۔ ناظرین اتوار سے منگل کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت تمام بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے ۔ اس دوران بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں اور ژالہ باری بھی متوقع ہے ۔ شمال مشرقی پنجاب کے مختلف علاقوں بشمول سیالکوٹ ، لاہور اور گجرات میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کے امکانات زیادہ ہیں ۔ ناظرین جڑواں شہروں میں پیر کی رات اور منگل کے دن زیادہ ہیں ، چونکہ یہ ایک غیر معمولی سسٹم ہے جو اپنے روایتی راستے یعنی بلوچستان کی بجائے کشمیر کے راستے آرہا ہے اس لیے پاکستان کے مغربی علاقوں میں اس سسٹم سے بارشوں کے امکانات کم ہیں ۔ اس دوران میانوالی ، بھکر ، نور پور ، تھل ، اٹک ، تلہ گنگ اور خیبر پختوان خواہ میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔ برفباری کے شوقین حضرات کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ مری ،بھوربن، پٹریاٹہ ، نتھی گلی اور ایوبیہ می پیر اور منگل کو اچھی برفباری متوقع ہے جبکہ کچھ علاقوں میں اتوار کے دن بھی برفباری ہو سکتی ہے ۔ جبکہ برفباری کی شدت پیر کی شام سے منگل کی رات تک زیادہ ہو گی ۔ اتوار سے منگل رات کے دوران کاغان اور شوگران میں شدید برفباری متوقع ہے ۔ سکردو ریجن اور استور میں پہاڑوں شدید برفباری کا امکان ہے اور کشمیر کے تمام پہاڑوں پر بھی زبردست برفباری ہونے کے قوی امکانات ہیں ۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایف اے ٹی ایف کی کڑی شرط، پاکستانی اب سونا کیسے خرید سکیں گے ؟ پہلے والا طریقہ کار بھول جائیں

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا اچانک بڑا فیصلہ، طلبہ کے لیے بری خبر آگئی