in

سرکاری ملازمت کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خبر: اب 28 نہیں 33 نہیں بلکہ ۔۔۔۔عمر کی حد میں کتنا اضافہ کردیا گیا؟ جان کر ہر کوئی خوشی سے جھوم اٹھا

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) بلوچستان حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی بالائی حد میں اضافہ کردیا گیا، اب 43 سال تک کی عمر کے افراد سرکاری ملازمت کیلئے اہل ہوں گے۔بلوچستان میں سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی بالائی حد 30 سال تھی لیکن اب بلوچستان حکومت نے اس میں اضافہ کردیا ہے۔ حکومت

کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عمر کی بالائی حد میں 13 سال کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد 43 سال کی عمر تک کے افراد سرکاری ملازمت کیلئے اہل ہوں گے۔ عمر کی یہ بالائی حد 23 جون 2021 تک نافذ العمل رہے گی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے بھی سرکاری ملازمت کیلئے بھرتی کی بالائی عمر میں اضافہ کرتے ہوئے اسے 43 سال کیا تھا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکرٹری آصف باجوہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پی ایچ ایف ہاکی اکیڈمیز کے پلان کو بے حد پسند کیا ، وہ کسی ادارے کیساتھ کھڑے ہوں تومایوسی ختم ہو جاتی ہے۔سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایات پر عمل شروع کر دیا ہے ، پی ایچ ایف کی آئندہ کانگریس میں فیڈریشن آئین میں ترامیم کریں گے ۔ آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ پی ایچ ایف کا وفد دوبارہ وزیر اعظم سے ملے گا ، وزیراعظم نے ہاکی کی بحالی کیلئے تمام تجاویز کو سراہا اور تجاویز پر تفصیلی بریفنگ مانگی ہے ۔ ہاکی لیگ کی تیاریاں جاری ہیں جلد قوم کوخوشخبری دیں گے ۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تاریخ کا اعلان کر دیا گیا، چھٹیوں میں اضافہ

سوزوکی ویگن آر کے مقابلےسستی ترین ایک ہزار سی سی پاکستانی گاڑی متعارف قیمت جان کر آج ہی لینے بھاگیں گے