سرکاری ملازمین کے ساتھ ہاتھ ہو گیا۔۔تنخواہوں میں 25فیصد نہیں بلکہ صرف 10فیصد اضافہ
پشاور (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت کی طرف سے نئے مالی سال کا بجٹ 22-2021ء 11 جون کو پیش کیئے جانے کا امکان ہے ۔ حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے پر غور شروع کر دیا ہے ، اس سلسلے میں صوبوں سے مشاورت کی جا رہی ہے ۔ وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کے لیے صوبائی حکومتوں سے رابطہ کر لیا ہے ۔حکومتِ پنجاب کا کہنا ہے کہ اگر وفاقی حکومت پنجاب کو اضافی فنڈز دے تو وہ تنخواہوں میں 10 فیصد کر سکے گی ۔ پنجاب حکومت نے یہ مؤقف پیش کیا ہے کہ وہ پہلے ہی سیکریٹریٹ ملازمین کو ایگزیکٹو الاؤنس دے رہی ہے جبکہ دیگر ملازمین کو 25 فیصد الاؤنس یکم جون سے ادا کرنا ہے ۔ ذرائع کے مطابق حکومتِ پنجاب نے تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی مشروط حمایت کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق حکومتِ پنجاب نے تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی مشروط حمایت کی ہے ۔