اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمین کے لیے بُری خبر! ہفتے اور اتوار کی چھٹی ختم کر دی گئی۔ سرکاری ملامان کی خواہش ہوتی ہے کہ اُن کو زیادہ سے زیادہ چھٹیاں ملیں تاکہ وہ بھی اپنی فیملی کے ساتھ انجوائے کر سکیں تاہم سرکار کے ملازمان کے لئے ایک بُری خبر نے
اُن پر بجلیاں گرا دی ہیں۔ سرکاری ادارے نے سرکار کے ہی احکامات مسترد کر دیئے، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے ملازمین کو ہفتے اور اتوار کے روز بھی حاضر ہونے کا حکم جاری کر دیا،کورونا کے باعث پیف افسر ارسلان علی گزشتہ روز جاں بحق،مزید تین ڈپٹی ڈائریکٹرز بھی کورونا میں مبتلا ہو گئے۔تفصیلات کےمطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں 50 فیصد حاضری پالیسی کی خلاف ورزی کا انکشاف ہوا ہے۔ آفیسر آئی ٹی 30 سالہ ارسلان علی کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔تین ڈپٹی ڈائیریکٹرز کی کورونا رپورٹس مثبت آ گئیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن شہزاد جاوید، ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر عائشہ شاہد اور ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی سلمان انور کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ پیف حکام نے پارٹنر سکولوں کے طلبہ کے ب فارم کی تصدیق کے لئےتمام سٹاف کو حاضر ہونے کا حکم دے رکھا ہے، ب فارم کی تصدیق کرنے والے سٹاف کوہفتہ کے 8 روز روزانہ حاضر ہونا ہوگا۔ پیف کے ترجمان کا موقف ہے کہ ملازمین کو صبح اور شام کی شفٹ میں بلایا جا رہا ہے ، کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔