in

سرکاری ملازمین کے گھروں والے حکومت کو دعائیں دینے لگے حکومت کاسرکاری ملازمین کے لیے ایک تاریخی فیصلہ

سرکاری ملازمین کے گھروں والے حکومت کو دعائیں دینے لگے حکومت کاسرکاری ملازمین کے لیے ایک تاریخی فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آخر کار سرکاری ملازمان کی بھی سُنی ہی گئی ہے اور سرکاری ملازمان کے بچوں کے حوالے سے شاندار خبر آ گئی ہے۔وزیر اعلیٰ

سردار عثمان بزدار نے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں دوران ملازمت وفات پا جانے والے ملازمین کے لواحقین کی آواز بن گئے ہیں۔

وفات کے بعد لواحقین کو سرکاری ملازمتیں نہ ملنے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دوران سروس انتقال کر کرنے والے سرکاری ملازمین کے

لواحقین کو ملازمتیں دینے میں تاخیر کا سخت نوٹس لے لیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار لواحقین کو ملازمتیں دینے کے حوالے سے کیسوں کو زیر التوا رکھنے پر سخت برہم ہو گئے،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے

تمام انتظامی محکموں اور فیلڈ فارمیشنز سے پنجاب سول سرونٹس رولز 1974 کے رول 17۔ اے کے تحت زیر التوائ کیسوں کی رپورٹ طلب کرلی۔وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ تھا کہ رول 17۔اے کے تحت دوران سروس انتقال کرنے والے سرکاری ملازمین کے لواحقین ملازمت کا قانونی حق رکھتے ہیں،ملازمت میں تاخیر سے لواحقین اپنے جائز حق سے محروم ہوتے ہیں،عثمان بزدارنے کہا کہ ایسے معاملات میں تاخیرکسی صورت قابل قبول نہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تمام اداروں کے سربراہان کو زیر التوا کیسوں کو ایک ماہ کے اندر نمٹانے کا حکم دیا،وزیر اعلی نے زیر التوا کیسوں کے بارے میں فیصلے کرکے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے ۔واضح رہے کہ قبل ازیں فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے میں دوران سروس وفات پانے والے اساتذہ کے بچوں نوکریاں دینے کا عندیہ دیا گیا تھا،اساتذہ کے بچوں کو نوکریوں دینے کے لئیکوٹہ مختص کرنے کے لئے کمیٹیاں بھیتشکیل دی گئیں۔ ماضی میں اساتذہ کے بچوں کو 7 فیصد کوٹہ دیا جاتا تھا۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

انا اللہ و انا الیہ راجعون۔۔ موت تو آنی ہے۔۔ کراچی میں سوگ کی فضا۔۔ نماز جنازہ نماز عصر کے بعد اداکی جائے گی۔افسوسناک خبر

موجاں ہی موجاں۔۔ پٹرول فی لیٹر کتنے روپے سستا ہونےوالاہے؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری