in

سستی بجلی چاہتے ہو تو یہ کام کرو۔۔۔۔حکومت کا زبردست اقدام،انوکھی سکیم متعارف کرا دی

لاہور(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں قائم صنعتوں کے لئے بڑا شاندار اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے صنعتوں کے لیےبڑے ریلیف کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر توانائی عمر ایوب خان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جو بھی صنعتیں گزشتہ سال کی

نسبت اس سال بجی کا زیادہ استعمال کریں گی ان سے
استعمال شدہ اضافی یونٹس پر 13 روپے فی یونٹ کی بجائے 8 روپے فی یونٹ چارج کیا جائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے انڈسڑی کوبڑا ریلیف ملے گا اور ٹیکسٹائل سیکٹر کو ایکسپورٹ کے ملنے والے آرڈرز اب سستے داموں تیار ہوں گے جس سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا اور ملک ترقی کرے گا۔ دوسری طرف پاکستان میں کرشنگ سیزن کا آغاز ہونے کے بعد چینی کی قیمت میں واضح کمی آنا شروع ہوگئی ۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی بوری 1500 روپے سستی ہوگئی ہے ۔ جوڑیا بازار کے ڈیلرز کا کہنا ہے کہ چینی کی بوری 9500روپے سے کم ہو کر 8 ہزار روپے کی ہوگئی ہے خیال رہے کہ چینی کی بوری 100 کلو کی ہوتی ہے اس حساب سے فی کلو چینی کا ہول سیل ریٹ 80 روپے ہو گیا ہے۔ دوسری جانب پرچون میں چینی 92 روپے کی مل رہی ہے۔ اس کے علاوہ وفاقی وزیر برائے صنعی پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 68 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے سوا لاکھ ٹن کے قریب چینی درآمد کی گئی ، جس کے باعث گزشتہ 10 روز میں چینی کی قیمت میں 10 سے 12 روپے تک کی کمی آئی جس کے بعد سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر درآمد شدہ چینی 68 روپے فی کلو میں دستیاب ہے ،

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عوام کیلئے بڑی خوشخبری۔۔!!!چکی کا آٹا سستا ہو گیا،قیمت میں حیران کُن کمی

400آٹھ سو نہ 1200چینی کی بوری کتنی سستی ہوگئی ،عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی