سعودی عرب میں واقع ایک تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ جو شخص سعودی خاتون سے شادی کرے جس کی عمر 30 سال یا اس سے زیادہ ہو تو اس کو ایک خطیر رقم بطور تحفہ دی جائے گی . میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ انعام 20 ہزار ریال پر مشتمل ہے جو ک اس آدمی کو دیا جائے گا جو کہ ایک ایسی خاتون سے شادی کریں جس کی
عمر 30 سال یا اس سے زیادہ ہو . لبر نامی فلاحی تنظیم کے سر براہ عبد الرحمن الحمید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تنظیم نے فیصلہ کیا ہے کہ جو مرد بھی 30 سال یا 30 سال سے زائد کی عمر کی خاتون سے شادی کرے گا اس کی خوب پذایرائی کی جائے گی اور شادی کرنے والے مرد کو حوصلہ افزائی کے طور پر 20 ہزار ریال دئیے جائیں گے.عرب میڈیا کی رپورٹس کےمطابق سعودی عرب میں 30 سال سے زائد عمر کی خاتون سے شادی کرنے والے کو 20ہزار ریال ملیں گے۔ جو پاکستانی روپے میں تقریباً 6لاکھ روپے بنتے ہیں. لیکن یاد رکھیں کہ اس میں ان لوگوں کو شادیاں کرنے کا کہا گیا ہے جن کا تعلق سعودی عرب سے ہو غیر ملکی اس انعام کے مستحق نہیں ہونگے۔ دوسری جانب خود کو بڑے فخر سے پاک فوج کا ترجمان کہنے والے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ’یو ٹرن‘ لے لیا ۔ نیوز کانفرنس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ کسی ادارے کا ترجمان نہیں ہوں ، اور نہ ہی میں کسی سے ہدایات لیکر بات کرتا ہوں ، میں آرمی چیف سے ملاقات کروں تو میرے لیے اعزاز کی بات ہے، کیونکہ میں خفیہ ملاقاتیں نہیں
کرتا ، بلکہ دن میں ملتا ہوں اورخوشی سے ملاقات کرتا ہوں ، کیونکہ 14وزارتوں پر فائز رہا ہوں ، سینئر ہوں مشورے دیتا ہوں لیتا نہیں ہوں ۔ اس سے قبل کل تک وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پاک فوج کا ترجمان ہونے پر فخر ہے ، کیونکہ میں مودی یا را کا ایجنٹ نہیں ہوں اس لیے فوج کا ترجمان ہونے پر فخر ہے، یہ تو قمر جاوید باجوہ ہے، میں چاہوں تو مشرف کا ڈیٹابھی کھول سکتا ہوں ، میرے حلقے میں جی ایچ کیو، 10کور ، ایئرفورس ہیڈکوارٹر ، 12عسکریاں ہیں، ابھی ملاقاتوں کا ذکرکیا، ٹیلیفون ڈیٹا آؤٹ کیا توقیامت آجائے گی ۔دوسری طرف سوشل میڈیا پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو ’یوٹرن‘ پر تنقید کا سامنا ہے ، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک صارف عنبرین فاطمہ نے لکھا کہ کل پرسوں تک تو کہہ رہے تھے آپ کہ مجھے فخر ہے کہ میں پاک فوج کا ترجمان ہوں ، اپنی کسی بات پہ تو کھڑے رہا کریں شیخ صاحب! ۔ ایک صارف عدنان خان نے کہا کہ کل آپ نے کہا تھا کہ میں الحمداللہ فوج کا ترجمان ہو اور اللہ تعالی مجھے شہادت نصیب فرمائے۔ ٹوئیٹر صارف ندیم خان کا کہنا تھا کہ کل تک کہہ رہا تھا فوج کا ترجمان ہونے پر فخر ہے اور آج کہہ رہا ہے کسی ادارے کا ترجمان نہیں ہوں