in

سموگ کی بگڑتی ہوئی صورتحال، تعلیمی ادارے بند کرنے کے حوالے سے حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا

سموگ کی بگڑتی ہوئی صورتحال، تعلیمی ادارے بند کرنے کے حوالے سے حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا

لاہور(نیوز ڈیسک) شہر میں سموگ کی بگڑتی صورت حال پرسٹینڈنگ کابینہ کمیٹی برائے سموگ کے اجلاس میں سکول بند کرنے کی تجاویز کو مسترد کر دیا گیا۔

اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڈ ، ڈی جی پی ڈی ایم اے راجہ منصور احمد اور دیگر شریک ہوئے۔ سٹینڈنگ کمیٹی برائے سموگ نے سکول بند کرنے کی تجاویز مسترد کر دیں اور فیصلہ کیا کہ لاہور میں یورو ٹو آئل پر ایک ماہ کے لیے پابندی لگائی جائے گی۔

اجلاس میں تجاویز دی گئیں تھیں کہ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان کے سکولوں میں چھٹیاں کردیں یا آن لائن کلاسز شروع کی جائیں جبکہ سموگ کی صورت حال بگڑنے پر سکولز بند کرنے کی تجاویز دی گئیں۔

اجلاس میں سموگ سے متعلق اقدامات کرنے کےلئے کمشنر ز کو ٹاسک دئیے گئے ہیں جبکہ سٹینڈنگ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ لاہور میں یورو ٹو آئل پر ایک ماہ کے لیے پابندی لگادی جائے جبکہ کیبنٹ کمیٹی نے لاہور میں یورو فائیو آئل کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایات کی ہے اور کمشنر لاہور پیٹرول پمپس پر یورو فائیو تیل کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

2031میں کونسی بڑی تباہی آنیوالی ہے؟ ماہرین نے پوری دنیا کو خبردار کر دیا

سموگ کی بگڑتی صورتحال، حکومت نے ایک ہفتے کے لئے سکول بند کرنے کا فیصلہ کر لیا