کراچی(نیوز ڈیسک) ایک طرف ڈالر کی بھی قیمت میں کمی واقع ہو گئی ہے۔ اور ڈالر کی قدر 5 پیسے کم ہو کر 158 روپے 25 پیسے ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے ڈالر کی قیمت مسلسل گر رہی ہے۔ دوسری طرف ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر
کمی واقع ہو گئی ہے۔ 10گرام سونا 171روپے سستا ہو گیا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 350 روپے ہوگئی ہے۔10گرام سونے کی قدر 171 روپےکم ہوکر 96 ہزار 322 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب کراچی کنگز لاہور قلندرز کو ہرا کر پی ایس ایل کا نیا چیمپئین بن گیا۔ پی ایس ایل فائیو کے فائنل میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے ڈالی۔ لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ تاہم یہ فیصلہ زیادہ سود مند ثابت نہ ہوا۔لاہور قلندرز کی پہلی وکٹ 68 رنز پر گری، تمیم اقبال 35 رنز بنا کر عمید آصف کا نشانہ بنے، فخر زمان 27 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔محمد حفیظ 2 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر بابر اعظم کو کیچ دے بیٹھے ، بین ڈنک 11 رنز بنا کر چلتے بنے، سمٹ پٹیل کو 5 رنز پر ارشد اقبال نے آؤٹ کیا، سہیل اختر 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔محمد فیضان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے،، ڈیوڈ ویزے 14 اور شاہین آفریدی 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔فاسٹ بولر ارشد اقبال، وقاص مقصود اور عمید آصف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، کپتان عماد وسیم ایک وکٹ حاصل کرسکے۔کراچی نے مقررہ ہدف 19ویں اوور کی تیسری گیند پر پانچ وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ کپتان بابر اعظم نے63رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔