کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ہوگئی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی قیمت میں 450 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 850 روپے کا ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونا 385 روپے کی کمی کے ساتھ 96 ہزار 751
روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوا ہے۔ یہاں 6 ڈالر کی کمی کے ساتھ سونا 1866 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔ دووسری جانب ایک خبر کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے جہانگیر ترین کی جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس کو معطل کردیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے جہانگیر ترین کی جے ڈبلیو ڈی شوگر ملز کو آڈٹ کیلئے منتخب کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے ایف بی آر کی جانب سے جہانگیر ترین شوگر ملز کو بھجوائے گئے نوٹس کو معطل کردیا۔جے ڈبلیو ڈی شوگر ملز نے درخواست میں کہا کہ شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ کی روشنی میں شوگر ملز کے گزشتہ 5 سالوں کا آڈٹ شروع کر دیاگیا ہے، قانون کے مطابق ان لینڈ ریونیو کو شوگر ملز کے گزشتہ سالوں کا آڈٹ کرنے کا اختیار نہیں ہے، جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے گزشتہ برسوں کے آڈٹ کے نوٹس کیخلاف کمشنر ان لینڈ ریونیو کے پاس اعتراضات داخل کئے، جنہوں نے موقف سنے بغیر اعتراضات مسترد کر دیئے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ کمشنر ان لینڈ ریونیو کا اعتراضات کو مسترد کرنا آئین کے آرٹیکل 4، 10 اے اور 4 کی خلاف ورزی ہے، لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ شوگر انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ہونے والی کارروائی کو غیر آئینی قرار دے کر کالعدم کیا جائے اور ایف بی آر کو شوگر ملز کے خلاف کارروائی سے روکا جائے، حتمی فیصلے تک وفاقی حکومت اور ایف بی آر کے درخواست گزار کو جاری کردہ نوٹس معطل کئے جائیں