in

سٹاک ایکسچینج نے اپنے اکائونٹ پر اداکارہ کی بولڈ تصاویر ڈال دیں

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) سٹاک مارکیٹ میں تیزی ہو تو کسی ملک کی معیشت کےلئے یہ اچھی خبر ہوتی ہے۔ لیکن جب سٹا ک مارکیٹ تیزی دکھانےکی بجائے کچھ اور ہی دکھانا شروع کر دے تو یہ منظر دیکھنے والوں کو کچھ زیادہ متاثر نہیں کرتا ۔ بھارتی نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این

ایس اے) کے آفیشل اکاؤنٹ سے اداکارہ مونی رائے کی گلیمرس تصاویر شیئر کردی گئیں۔

بھارتی اداکار مونی رائے اس وقت خبروں میں آئیں جب بھارتی نیشنل اسٹاک ایکسچینج کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ان کی گلیمرس تصاویر شیئر کی گئیں۔اداکارہ کی تصاویر شیئر کرکے لکھا کہ ہفتے کے دن کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے اور یہ ہوش ربا تصویریں ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ مختلف ٹیگ استعمال کیے گئے تھے۔بعدازاں یہ تصاویر اور پوسٹ فوری ہٹا دی گئی اور اس پر معافی مانگتے ہوئے انسانی غلطی قرار دیا گیا۔ این ایس اے نے ٹوئٹ میں کہا کہ اداکارہ سے متعلق پوسٹ انسانی غلطی کا نتیجہ ہے اور یہ اکاؤنٹ چلانے والی ایجنسی سے یہ غلطی ہوئی ہے جس پر معذرت خواہ ہیں

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

’’ایک پاکستانی لڑکی مجھ سے ملنے والی ہے‘‘

بچوں کی پیدائش پر ماؤں کو کتنا وظیفہ دیا جائے گا؟ بڑی خبر