سکولز کب کھلیں گے۔۔ حکومت نے تاریخ کا اعلان کردیا۔۔ طلبا و والدین کیلئے بڑی خبر آگئی
پشاور(نیوز ڈیسک) صوبہ خیبرپختونخوا میں تمام اسکولز 23 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا نے اسکولز بندش کا اعلامیہ جاری کردیا، تمام پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائیر سکینڈری اسکولز 23 مئی تک بند رہیں گے۔اعلامیے کے مطابق ماڈل اسکولز، کیڈٹ کالجز، مدارس اور ٹیوشن سنٹرز بھی 23 مئی تک بند رہیں گے۔اس سے قبل وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں بتایا تھاکہ پنجاب بھر میں اسکول 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری طرف وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ این سی او سی نے پیشہ وارانہ امتحانات لینے کیلئے اجازت دیدی ہے تاہم امتحانات کی اجازت لینے کیلئے وزارت تعلیم سے رجوع کیا جائے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ امتحانی مراکز، طلبا کی تعداد اور ایس او پیز کی تفصیل دی جائے اورتمام انتظامات تسلی بخش ہونے پر امتحانات کی اجازت دی جائے گی ۔