in

سکولوں میں پھر چھٹیاں؟ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے طلبا کو پھر خوشخبری سنا دی

سکولوں میں پھر چھٹیاں؟

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے طلبا کو پھر خوشخبری سنا دی

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے سردیوں کی چھٹیوں میں اضافے کا

عندیہ دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ”اگر موسم کی یہی شدت برقرار رہتی ہے تو حکومت سکولوں کے لیے سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ کر سکتی ہے۔“ وفاقی

وزیر نے کورونا وائرس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ”ہماری خواہش ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سکول بند نہ ہوں لیکن اگر حالات زیادہ خراب ہوتے ہیں تو اس وباء کی وجہ سے بھی سکول بند کرنے پڑ سکتے ہیں۔اس حوالے سے پہلے بھی صوبوں کے ساتھ مل کر فیصلے کیے گئے اور اب بھی ایسا ہی کیا جائے گا کیونکہ صوبوں میں حالات ایک دوسرے سے کچھ مختلف ہوتے ہیں۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

افسوسناک خبر ، پاکستان کے بڑے کھلاڑی کی جا،ن لے لی گئی

طلباء کی موج ہوگئی، اسکول اور کالج 15 فروری تک بند کرنے کا فیصلہ