سکولوں میں 13 جنوری تک سردیوں کی چھٹیاں،طلبہ کے کام کی خبرآگئی
سکولوں میں 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی ,نئے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ۔ پنجاب میں دوسرے مرحلے کی
چھٹیوں کا 3 جنوری سے آغاز ہوگیا،12 اضلاع میں 3 جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی،3 سے 13 جنوری والے اضلاع میں راجن پور، لیہ، جہلم،
میانوالی ، اٹک ، مظفر گڑھ ، چکوال ، بھکر ، راولپنڈی ، رحیم یار خان ، ڈی جی خان اور چنیوٹ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں پہلے مرحلے میں چھٹیوں کا آغاز 23دسمبر سے ہوا تھا۔