in

سکولوں کو کھولنے کا اعلان کر دیا گیا، تاریخ دیدی گئی

لاہور(نیوز ڈیسک آن لائن) سکولوں کو کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ، تاریخ دیدی گئی ۔ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے

کہا ہے کہ کوشش ہے پنجاب میں 11 اپریل کے بعد سکول کھل جائیں، پچھلے سال بچوں کو فیسوں میں رعایت اور نجی سکول بند کردیے تھے، اس بار بچوں کے والدین اور سکولوں دونوں کو ریلیف دینا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا کی صورتحال، ایس اوپیز پر عملدرآمد اور لاک ڈاؤن سے متعلق مشاورت کی گئی۔صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن پنجاب مراد راس نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جب ہم نے گزشتہ برس سکول بند کئے تھے تو بچوں کو فیسوں میں رعایت دی تھی اور کئی سکول بند بھی ہوئے، اس بار ہم نے بچوں کے والدین کو بھی ریلیف دینا ہے اور سکولوں کو بھی۔انہوں نے بتایا کہ 26 اضلاع میں سکولز بند نہیں کئے گئے اور وہاں پر ایس او پیز کے مطابق بچے سکول جا رہے ہیں، ہماری پوری کوشش ہوگی کہ دیگر اضلاع کے سکولز بھی 11 اپریل کے بعد کھل جائیں ۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شاہ رخ خان کے مداحوں کیلئے ایسی خبر جسے سن کر پورا بھارت آج آبدیدہ ہو گیا

ڈالر کے پلے کچھ نہ رہا ، روپے کے مقابلے میں قدر میں تہلکہ خیز کمی