in

سکولوں کی بندش کا حتمی فیصلہ۔۔!! موسم سرما کی تعطیلات بڑھانے کے حوالے سے بچوں اور والدین کیلئے اہم خبر آگئی

لاہور (نیوز ڈیسک) بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس نے تعلیمی اداروں میں اسکولز فوری طور پر بند کرنے کی مخالفت کردی۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی جس میں تمام صوبائی وزرائے تعلیم نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔این سی او سی اور دیگر

متعلقہ حکام نے اجلاس کو کورونا کیسز کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی اور ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات جلد اور لمبی کرنے سے متعلق مشاورت ہوئی۔ اجلاس میں موسم سرما کی تعطیلات نومبر سے جنوری تک کرنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ تعلیمی اداروں میں کوویڈ کیسز خطرناک حد تک بڑھ گئے ہیں۔ وزرائے تعلیم نے اسکولز بند کرنے کی مخالفت کردی۔ اگلے ہفتے دوبارہ وزرائے تعلیم کا اجلاس ہو گا جس میں صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج شام کو متوقع ہے جس میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق حتمی فیصلہ ہوگا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی خصوصی اجلاس ہوا، جس میں کورونا کی صورت حال پر غور کیا گیا۔ چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم نے اجلاس میں شرکت کی۔ کورونا کے تناظر میں اسکولوں کی بندش اور موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق فیصلہ نہیں ہوسکا۔ موسم سرما کی تعطیلات نومبر سے جنوری تک کرنے پر کچھ وزرائے تعلیم نے حمایت کی اور کچھ نے مخالفت۔ وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے بتایا کہ آج پنجاب میں اسکولوں کی بندش سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ کورونا کی صورتحال کا مزید جائزہ لینے کے لئے اگلی میٹنگ23 نومبر2020 پیر کو ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق فیصلہ آئندہ ہفتہ کیا جائے گا۔ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں یونیورسٹیز اور کالجز بھی بند نہ کرنے کا فیصلہ ہوا ۔ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ، اسکولز فوری بند نہ کرنے کا فی الحال فیصلہ ہوا ہے۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گوگل کی بارہویں جماعت کے طالبعلم کو 2 کروڑ 30 لاکھ روپے تنخواہ کی پیشکش

 ایک ایسی سستی ترین چیز جس کے ذریعے کیڑے لگے دانت کو دوبارہ صحت مند بنایا جا سکتا ہے جدید تحقیق میں ایسا انکشاف کہ اب کسی کو نئے دانت لگوانے کی ضرورت نہیں رہے گی