سکول اور کاروبار پھر بند کرنے پر غور!!! 2 سے 3 روز میں فیصلہ متوقع
کراچی(ویب ڈیسک) سندھ میں اومی کرون کے پھیلاؤ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔کراچی میں اومی کرونا وائرس کے پھیلاؤ
کی شرح 9 تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد سندھ حکومت نے کاروبار اور سکول بند کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔نیوز کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے
کاروباری اوقات محدود کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔مختلف اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی کے بعد اسکول اور کاروبار بند کرنے کے حوالے سے
دو تین روز میں فیصلہ متوقع ہے۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اومی کرون کے
کیسز ہر جگہ سے آ رہے ہیں، کراچی میں مثبت اومی کرون ویرینٹ کیسز کی شرح 8.9 فیصد جبکہ لاہور اور پشاور میں 2.2 فیصد ہے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ویکسین شدہ افراد بھی کورونا کا شکار ہو رہے ہیں لیکن شرح کم ہے، این سی او سی کے اجلاس میں موجودہ صورت حال کا جائزہ لیں گے۔جبکہ : کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومی کرون کے تیزی سے پھیلاؤ اور سردی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر موسم سرما کی چھٹیاں بڑھانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ موسم سرما کی چھٹیاں 6 جنوری سے 13 جنوری تک بڑھانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے چھٹیاں بڑھانے کے فیصلہ پر غور شروع کردیا ہے۔ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کورونا وائرس کے دوبارہ پھیلاؤ اور سردی کی شدت میں اضافہ ہونے پر موسم سرما کی چھٹیوں میں ایک ہفتہ بڑھانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق موسم سرما کی چھٹیاں 6 جنوری سے 13 جنوری تک بڑھانے کا امکان ہے۔ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے چھٹیاں بڑھانے کے فیصلہ پر غور شروع کردیا ہے۔ چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب کی مشاورت سے کیا جائے گا۔